سردیوں کے موسم کے لحاظ سے ۵ پردوں کا انتخاب

Shahtaj Shahtaj
homify ห้องนอน
Loading admin actions …

سردیوں میں جیسے کھانے، پینے اور پہنے کا انتخاب بیت معنی رکھتا اسی طرح گھر کی سجاوٹ میں کی گئی محنت بھی بہت اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس سے وابسطہ رنگ، مود، عناصر اور معیار بہت اہم ہوتا ہے اسی لئے سردیوں میں صرف خود کی ذات پر محنت کرنا اور گھر کو بے بسی کے عالم میں چھوڑ دینا بہت غلط بات ہوگی۔ اس نا انصافی سے بچنے کے لئے ہم آج اس مراسلے میں آپ کو ہمارے پچھلے مراسلے کی طرح جس میں ہم نے آپ کو قالین کے انتخاب کے آئیڈیاز سے آگاہ کیا تھا اسی طرح آج پردوں کے انتخاب کی باری ہے جس کے ذریعے آپ اپنے گھر کے مختلف کونوں میں سردیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے گھر کو سردیوں کے لئے تیار کرتا ہوا نظر آئیگا۔ کیا آپ تیار ہیں اس معلوماتی سفر کے لئے؟

۱۔ شاہانہ نیلا رنگ

Un Cube dans mon jardin , Frédéric TABARY Frédéric TABARY สระว่ายน้ำ ไม้ Wood effect

نیلا رنگ پانی کے رنگ ہونے کی وجہ سے ٹھنڈک کا احساس دیتا ہے لیکن اگر اسی نیلے رنگ کو تھوڑا گہرا کردیا جائے تو یہی ٹھنڈک گرمائش فراہم کرنے میں بھی پیچھے نہیں رہتا۔ اس رنگ کے پردے سردیوں کے علاوہ بہار کے موسم کے لئے بھی آپ کے گھر کو تیار کرتے ہیں۔

۲۔ خاکستری رنگ کی چمک

homify ห้องนอน

خاکستری رنگ کے سلک کے پردے کمرے کی شان کے ساتھ ساتھ کمرے کے ماحول کو بھی قابو کرتے ہیں۔ یہ رنگ کسی بھی کمرے کو دیہی خوابگاہ یا دیہی دیوان خانہ بنا دیتا ہے جس سے کمرے میں سردیوں کے موسم میں دھوپ کا سا احساس محسوس ہوتا ہے۔ اس رنگ میں ایک قدامت بھی جھلکتی ہے جو کسی بھی کمرے کو ایک شاندار وضع دینے کے لئے بہت ہے۔

۳۔ سبز رنگ کی تازگی

5BHK Villa, Undri, Design Evolution Lab Design Evolution Lab ห้องนอน ไม้จริง Multicolored

سبز رنگ کے بھی الگ الگ شیڈ ہوتے ہیں جس میں اس کی تازگی کا احساس بھی مختلف ہوتا ہے۔ اگر ان رنگ کے پردوں کو آپ اپنے گھر کی شان بناتے ہیں تو سردیاں ہو یا گرمیاں یہ رنگ اپنے اندر سے چھلکتی دھوپ سے آپ کے کمرے کو گرمائش کے ساتھ ساتھ تازگی بھی فراہم کریگا۔

۴۔ جامنی رنگ کے ساتھ سفیدی

Flat in El Rehab , Rêny Rêny ห้องทานข้าว

جامنی رنگ ایک جادوئی رنگ سمجھا جاتا ہے۔ اگر گہرا ہو تو گرماہٹ کے ساتھ ساتھ اپنائیت دیتا ہے اور اگر ہلکا شیڈ لیے ہو تو کمرے میں ہوا اور سکون کا احساس بخوبی پیدا کردیتا ہے۔ اس رنگ کے ساتھ سفید رنگ کا انتخاب بھی بہت خوبصورت اور کامیاب ثابت ہو سکتا ہے اور اس کے لئے آپ کوایک ڈیزائنر بھی  یہ مشورہ دے سکتا ہے تو کیوں نہ اس سے بھی ایک بار تصدیق کروا لی جائے!

۵۔ سیاہ، سرمئی رنگ کا جوڑ

VILLA DI MONTAGNA, turco home srl turco home srl ห้องทานข้าว

سیاہ رنگ چونکہ دھوپ کو جذب کرنے والا سب سے پہلا رنگ ہے اس لئے اس رنگ کے پردوں کا استعمال ایک معقول انتخاب ثابت ہوسکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جو لوگ سیاہ رنگ کو پسند نہ کرتے ہوں وہ سرمئی رنگ کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لئے ڈیزائن سے متعلق آئیڈیا بک پڑھیں: سردیوں میں قالین کے انتخاب کے ۷ آئیڈیازسردیوں میں قالین کے انتخاب کے ۷ آئیڈیاز

ต้องการความช่วยเหลือสำหรับโปรเจคของคุณ?
ติดต่อเราได้เลย

ไฮไลท์จากนิตยสารของเรา