شاندار مہمانوں کے کمرے

Farheen Farheen
homify ห้องนั่งเล่น
Loading admin actions …

کیا آپ بھی ایک سوشل اور پیار کرنے والے انسان ہیں؟ تو یقینا آجکا ہمارا مضمون آپکے لیئے ہے کیونکہ آج ہم مہمانوں کے شاندار ، آرام دہ اور دلکش کمروں کا ذکر کریں گے۔ تو وقت ضائع کیئے بغیر شروع کرتے ہیں

کاونسل

Müge Süleymanoğlu , PİLE PERDE PİLE PERDE ห้องนั่งเล่น

یہ ڈیزائن بہت ہی خاص ہے اسلیئے ہی سب سے پہلے پیش کیا گیا ہے۔ یہ ایک کلاسک ڈیزائن ہے جو کہ سادہ ماحول بناتا ہے اور اسکی اصلیت کو برقرار رکھتا ہے۔صوفوں کا رنگ ہرا رکھا گیا ہے اور یہ ویلکو نامی کپڑے سے بنایا گیا ہے جس کو صاف کرنا نہایت آسان ہے ،اسکے ساتھ گہرے رنگ کی لکڑی کو استعمال کیا گیا ہے۔ دو میز اور سجاوٹی سامان کمرے کے جمالیاتی حسن کو بڑھا رہا ہے۔

رنگوں کی ہم آہنگی

homify ห้องนั่งเล่น

قدرتی روشنی اس کمرے کی سب سے اہم جزو ہے کیونکہ یہ رنگوں کی ہم آہنگی کو چمکدار کر کے دکھاتی ہے۔ اس میں نیلے اور بھورے رنگ کے شاندار، پرکشش نرم کپڑے سے بنے کشن اس کمرے کا اہم حصہ ہیں۔ اس میں ڈبل لیئر کے پردے لگائے ہیں جو کہ کمرے میں مزید آرام دہ ماحول پیدا کرتے ہیں

گولڈن پر

homify ห้องนั่งเล่น

سفید چھتیں اور باقی انٹیریئر باہر سے آنے والی قدرتی روشنی سے روشن ہوتے ہیں اسکے شاندار پردے اور نرم کشن ماحول کو آرام دہ بنانے کے لیئے کافی ہیں۔ درمیان میں رکھے میز کی ٹانگیں دیکھیں اور صوفوں پر بھی یہی ڈیزائن ہے ایک رائل ڈیزائن

رائل رنگ

Villa Emirates, BenciDesign BenciDesign ห้องนั่งเล่น

بڑا آدھے دائرے جیسا صوفہ جو کہ پردوں کے ساتھ بلکل ملتا جلتا ہے۔ کمرے کو مزید آرام دہ بنانے کے لیئے ا س میں سفید ماربل کا استعمال کیا گیا ہے۔ کمرے کو رائل دکھانے کے لیئے چھت پر ہیرے کی طرز پر جھومر لگایا گیا ہے۔

باربی روم

کمرے کا مختلف ہونا کوئی جرم نہیں ہے۔ ہلکا گلابی رنگ صرف کمروں یا بیڈ رومز کے لیئے نہیں ہوتا بلکہ اس رنگ کو آپ کہیں بھی استعمال کرکے کمرے کو آرام دہ بنا سکتے ہیں۔ اس کمرے کا فرنیچر ہلکا گلابی رکھا گیا ہے لیکن پردوں کا رنگ مختلف ہے اور کمرے میں آتش دان گرمائش کا احساس دلاتا ہے

سفید اور ہلکے بھورے کو ملانا

homify ห้องนั่งเล่น

یہ دونوں ہلکے رنگ ہیں لیکن انکا امتزاج خوبصورت ہے ۔ آرام دہ سفید صوفہ اور باقی سجاوٹیں کمرے کو مزید حسین بناتی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: گھر یا قدرتی تصویر

ต้องการความช่วยเหลือสำหรับโปรเจคของคุณ?
ติดต่อเราได้เลย

ไฮไลท์จากนิตยสารของเรา