3 گھٹنوں میں پورا گھر صاف کرنے کے 8 اقدام (ٹیرس کے ساتھ)

Resham Ejaz Resham Ejaz
Una Casa con Paredes de Piedra y Jardines de Sueño, HUGA ARQUITECTOS HUGA ARQUITECTOS บ้านและที่อยู่อาศัย
Loading admin actions …

گھر کی صفائی جادو سے نہیں ہو سکتی۔ ہم جانتے ہیں کہ مکمل صفائی پورا دن چلتی ہے بلکہ دو تین دن بھی چل سکتی ہے۔ ظاہر ہے یہ گھر کے سائز پر منحصر ہے۔ تو اس آئیڈیا بک میں ہم آپ کو کم وقت میں اچھے طریقے سے گھر صاف کرنے کی تراکیب بتائیں گے۔ خاص کر مہمانوں کی آمد کے لیے۔

اپنے گھر کی تزئین و آرائش کے لیے ہمارے ماہرین سے رابطہ کریں۔ 

جدید طرز زندگی میں ہمیشہ گھر صاف ستھرا نہیں رہ پاتا۔ پورا دن کام کرنے کے بعد قالین جگہ پر واپس رکھنے، کپڑے لٹکانے اور برتن سیدھے کرنے کا وقت ہوتا ہے اور نہ ہی ہمت۔ بلاشبہ گھر رہنے کے لیے ہوتے ہیں مگر تیز اور اچھی صفائی کے لیے ہمارا مضمون آپ کو گھر مزید منظم رکھنے میں مدد دے گا۔ چلیے آگے بڑھتے ہیں۔

1۔ تیاری کے 10 منٹ

Una Casa con Paredes de Piedra y Jardines de Sueño, HUGA ARQUITECTOS HUGA ARQUITECTOS บ้านและที่อยู่อาศัย

آپ کو اپنی سستی اتار کر سوفے سے اٹھنے سے شروع کرنا ہو گا۔ کم وقت میں کوئی بھی توجہ بٹانے والی شے خطرناک ہوتی ہے۔ گھر صاف کرنے کی پہلی ترکیب وقت مقرر کرنا ہے۔

بہتر ہے کہ آپ ضرورت کا سارا سامان اکٹھا کر لیں تا کہ کام کے دوران کچھ بھی لانے سے آپ کا دھیان نہ بٹے۔ کوڑے کے ڈبے، صفائی کا سامان، جھاڑو، پونچا، ویکیوم کلینر، بالٹی اور دیگر سامان اکٹھا کریں۔ اگر آپ ایک منظم انسان ہیں تو آپ ایک فہرست بنا لیں گے تا کہ آپ کو کچھ بھولے نہیں۔

2۔ 35 منٹ میں سب کچھ اپنی جگہ پر رکھیں

homify ห้องโถงทางเดินและบันไดสมัยใหม่

سب سے زیادہ بے ترتیبی کیسے پھیلتی ہے؟ جب چیزیں بکھری پڑی ہوں۔ تو اگر آپ ایک گندے گھر کو صاف کرنے کے درپے ہیں، یہ پہلا قدم ہے۔ گھر میں پھیلا سارا سامان جمع کر کے جگہ پر رکھیں۔ صاف کپ الماری میں، گندے کپ سنک میں، کرسیاں، تکیے اور کشن ترتیب دیں، باتھ روم میں تولیے لٹکائیں۔ یہ چھوٹی چیزیں بڑا فرق پیدا کرتی ہیں۔ پھر جھاڑو لگائیں اور گندگی سے نجات حاصل کریں۔

3۔ 30 منٹ میں لاؤنج صاف کریں اور ترتیب دیں

Studio Apartment, Ink Architecture Ink Architecture ห้องนั่งเล่น

یہ سوال ہمیشہ اٹھتا ہے کہ گھر کی صفائی کہاں سے شروع کریں۔ لاؤنج شروع کرنے کے لیے ایک اچھی جگہ ہے کیوں کہ یہاں مہمان بیٹھتے ہیں۔ لاؤنج کی صفائی کے لیے سامنے پڑی چیزیں اٹھائیں اور پھر سوفوں کے نیچے اور دیواروں کے کونے صاف کرنے کے لیے ویکیوم کلینر کا استعمال کریں۔ بڑی چیزیں ویکیوم نہ کریں کیوں کہ اس سے ویکیوم کلینر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ 

ایک کپڑا لے کر دھول مٹی صاف کریں اور درست مصنوعات کے استعمال سے سب چمکائیں۔ آخر میں فرش صاف کریں اور اس کے لیے ایسا مواد استعمال کریں جو آپ کے گھر کے فرش کے لیے مناسب ہو۔ یہ کوئی نئی بات نہیں مگر پونچا لگانے کے بعد بھی فرش گندا لگے گا اگر آپ اس کے سوکھنے کا انتظار کیے بغیر اس پر چلنا شروع کر دیں۔ جلد فرش سکھانے کے لیے کھڑکیاں کھلی چھوڑ دیں۔

4۔ 40 منٹ میں کچن صاف کریں

ARTILHARIA UM, Lisboa, LAVRADIO DESIGN LAVRADIO DESIGN ห้องครัว

کچن وہ جگہ ہے جہاں سب سے زیادہ گندگی پائی جاتی ہے۔ تیل اور فیٹس اس کی مرکزی وجہ ہیں۔ انہیں صاف کرنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا خاص کر تب جب سامان کے درمیان تنگ جگہوں میں گندگی پھیل جائے۔ اس لیے ایک بالٹی پانی سے بھریں اور اس میں گریس صاف کرنے والا مواد یا درمیانہ ڈیٹرجنٹ ڈالیں۔ سامان صاف کرنے کے لیے الکوحل بھی ایک اچھا انتخاب ہے۔

پھر ایک سے زیادہ کام کرنے والے ڈیٹرجنٹ سے چولہے کا ڈھکن اور فریج کو باہر سے صاف کریں۔ سنک کو آخر کے لیے چھوڑ دیں کیوں کہ باقی کا کمرہ صاف کرتے وقت اس کی ضرورت پڑتی رہے گی۔ آخر میں فرش دھوئیں یا ویکیوم کر کے پونچا لگائیں۔

5۔ 30 منٹ میں بیڈ روم ترتیب دیں

Casa Santiago 49, Taller Estilo Arquitectura Taller Estilo Arquitectura ห้องนอน

بیڈ روم کی ترتیب گھر کی صفائی کا ایک اہم قدم ہے کیوں کہ آپ صاف جگہ میں زیادہ پرسکون محسوس کریں گے۔ پہلے بستر سے سب کچھ اٹھائیں اور الماریوں میں رکھیں۔ بستر کی چادریں اور تکیوں کے غلاف بدلیں اور کمرے کے ہر کونے میں ویکیوم پھیریں۔ کھڑکیوں کے لیے کوئی صفائی کا مواد یا الکوحل میں بھیگا کپڑا استعمال کریں۔

قالین پر ویکیوم پھیریں اور کمرے میں اچھی حوشبو کے لیے فرش صاف کریں۔ فرش تیزی سے سکھانے کے لیے کھڑکیاں کھول دیں۔

6۔ 20 منٹ میں باتھ روم صاف کریں

homify ห้องน้ำ หินอ่อน

باتھ روم میں بس رگڑائی کرنی ہوتی ہے اور ٹوائلٹ کے اندرونی حصے کو نہ بھول جائیں! اس کے لیے کسی اچھی پراڈکٹ کا استعمال کریں تا کہ یہ ہمیشہ صاف رہے۔ پراڈکٹ کو لگانے کے بعد اپنا کام کرنے کے لیے وقت دیں۔ آئینہ اور سنک اچھے سے صاف کریں جو کمرے کے نمایاں حصے ہوتے ہیں۔

7۔ 10 منٹ میں پورچ یا ٹیرس ترتیب دیں

Ahaan Villa - Ahmedabad, OPENIDEAS OPENIDEAS ระเบียง, นอกชาน

گھر کی صفائی میں ٹیرس آخری نمبر پر آتا ہے۔ جگہ پر جھاڑو لگائیں اور سوکھے پتے ہٹائیں۔ پانی کی بالٹی بھر کر اسے فرش پر پھینکیں اور بچی کھچی دھول صاف کریں۔ میزیں اور کرسیاں صاف کریں اور کشنز پر ویکیوم پھیریں۔ پودوں کے پتوں پر سپرے کر کے انہیں چمکائیں اور مردہ پتے اتاریں۔

8۔ 5 منٹ میں مکمل کریں

BioMalta: Rifinitura continua su massetto riscaldato - Bagni e piatti doccia, Marcello Gavioli Marcello Gavioli ห้องทานข้าว

کیا سب ترتیب ہو گیا؟ تو یہ گھر کو مکمل کرنے کے لیے خوشبو والی موم بتیوں اور ایئر فریشنر کے استعمال کا وقت ہے۔ تازہ اور رنگین پھول بھی گھر میں صفائی اور تازگی کا احساس لاتے ہیں۔ اب مہمانوں کی آمد کے لیے سب تیار ہے۔

مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: یہ 12 تراکیب کپڑے دھونے سے متعلق آپ کی معلومات کا تیا پانچہ کر دیں گی۔

ต้องการความช่วยเหลือสำหรับโปรเจคของคุณ?
ติดต่อเราได้เลย

ไฮไลท์จากนิตยสารของเรา