لڑکوں / بیٹوں کے کمرے منظم کرنے کے ۵ شاندار طریقے

Shahtaj Shahtaj
Двухкомнатная квартира в Москве «Голубая дымка», Мастерская дизайна Welcome Studio Мастерская дизайна Welcome Studio ห้องนอน
Loading admin actions …

آج کل کے بچے طوفان کا دوسرا روپ سمجھے جاتے ہیں خصوصاََ لڑکے تو ایسا لگتا ہے ان کے اندر اسپرنگ لگے ہوئے ہیں کہ ان سے سکون سے بیٹھا بھی نہیں جاتا ہے۔ ان بچوں کے لئے کوشش کرنی چاہئے کہ ان کا کمرہ صاف ستھرے طریقے سے منظم کیا جائے تا کہ کم از کم آنے والے مہمانوں کے سامنے آپ کو شرمندگی نہ اٹھانی پڑے تو آئیے ہم آپ کو انٹیرئیر ڈیزائنر کی مدد کے بغیر لڑکوں کے خوابگاہوں کو منظم کرنے کے طریقے بتاتے ہیں!

۱۔ رنگوں کا انتخاب

Modern Retreat, Douglas Design Studio Douglas Design Studio ห้องนอน

دیواروں پر خوبصورت رنگ استعمال کیا جائے اور اس کی مناسبت سے پردوں کا انتخاب کریں تا کہ دیکھنے میں خوشگوارت کا احساس ہو۔ کھلتے ہوئے رنگوں کا انتخاب یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کمرے میں رہنے والا زندگی سے بھرپور لطف لینے والا ہے۔

۲۔ سامان کی ترتیب

لڑکوں کے نیویائی یا جدید خوابگاہوں مین آپ سامان کو جتنی بار بھی ترتیب سے رکھیں گے آپ کو بکھرا ہوا ملے گا۔ بہتکم ایسا ہوتا ہے کہ وہ سامان آپ کو جگہ سے ملے۔ آپ کوشش کریں کہ انہیں اچھے طریقے سے سامان رکھوانے پر آمادہ کریں اور اس طریقے کو برقرار رکھ سکیں۔

۳۔ کھیلوں کا سامان

Nest - Private residence at Koregaon Park, TAO Architecture Pvt. Ltd. TAO Architecture Pvt. Ltd. ห้องนอน

لڑکوں کے کھیلوں کے سامان میں عموماََ بیٹ، بال، فٹ بال، اسکوٹی، مختلف سائز کیے سائیکل وغیرہ جیسی چیزیں شامل ہوتی ہیں، کوشش کریں کہ ان کا کچھ سامان جو بڑا نظر آتا ہے تو وہ اسے کمرے کے باہر رکھنے پر آمادہ ہو سکیں اور باقی جو چھوٹا سامان ہے اسے گھر کے کسی کونے میں ترتیب سے رکھا جائے یا پھر الماریوں میں جگہ بنا کر سیٹ کیا جائے، اور بچوں کو بھی سمجھایا جائے کہ کھیلنے کے بعد وہ اپنے کھلونوں کو ان کی جگہ پر سیٹ کر کے رکھ سکیں۔

۴۔ پسندیدہ کردار کی تصاویر

لڑکے اپنے پسندیدہ کردار کے معاملے میں بے حد جنونی ہوتے ہیں، چاہے وہ کارٹون ہوں، کھلاڑی ہوں یا پھرفلمی ہیرو! لڑکوں کے ساتھ زبردستی نہیں کی جا سکتی لہذا کوشش کریں کہ مانو اور منواؤ کی پالیسی اختیار کی جائے۔ ان کے پسندیدہ کردار کے کچھ پوسٹر دیوار پر لگا دیے جائیں تو وہ خوش رہتے ہیں اور انہیں اپنی اہمیت کا احساس بھی رہتا ہے اور وہ ان کی نقل کرتے رہتے ہیں۔

۵۔ پسندیدہ اشیاء سے دلچسپی

لڑکوں کا مزاج کم شاعرانہ ہوتا ہے۔ انہیں رنگ، پھول، خوشبو وغیرہ کم ہی بھاتے ہیں۔ اور تیز موسیقی میں جھومنا اوچی آواز میں گانے بجانا، یہ سب انہیں پرجوش لگتا ہے۔ تیز روشنی، ڈسکو لائٹس اور تیز خوشبو ان کا پسندیدہ ہوتا ہے۔ کوشش کریں کے ان کے سنگھار میز پر تیز خوشبو والے پرفیوم اور اسپرے رکھیں تا کہ وہ خوش رہیں اور یہ سامان رکھنے کے بعد انہیں سمجھانا چاہئے کہ انہیں اسی ترتیب سے رکھنا بھی ہے ورنہ بعد میں ان کا کمرہ ایک ننھی منی عالمی جنگ کا منظر پیش کر رہا ہوگا۔ جہاں کی ہر چیز تہس نہس ہو چکی ہوگی۔ لڑکوں کو سامان اور دیگر اشیاء  کی قدر کرنا سکھائیں تا کہ اگر وہ توڑ پھوڑ کر موڈ میں ہوں تو انہیں اس اشیاء کے نقصان کا بھی احساس رہے اور وہ ان نقصانات سے بچ کر اپنی ذمہ داری بھی پوری کرسکیں!

کمرے منظم رکھنے کے آئیڈیاز جاننے کے لئے پڑھیں: لڑکیوں / بیٹیوں کے کمرے کو ۵ آسان طریقوں سے منظم کریں

ต้องการความช่วยเหลือสำหรับโปรเจคของคุณ?
ติดต่อเราได้เลย

ไฮไลท์จากนิตยสารของเรา