ٹايلوں کے انتخاب اور سجاوٹ کے انوکھے انداز

Amjad Ali Amjad Ali
Catalogo Ceramiche Pirrera, olivia Sciuto olivia Sciuto ห้องน้ำ
Loading admin actions …

ٹا يلوں کے استعمال کے بغیرآج کے جدید گھر کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ جدید ٹايلوں کی تیاری میں سرامکس کا ایک بڑا کردار ہے۔ جو باقاعدہ ایک ترقی یافتہ صنعت کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ ٹایل اب محض ایک عیاشی نہیں بلکہ ایک ناگزیرضرورت ہے۔ ٹایل دیواروں اور فرش کو پانی کے سیپ اورنفوز سے بچاکر محفوظ بناتے ہیں۔ اور اس طرح پلستر اور پینٹ خراب ہونے سے محفوظ رہتے ہیں۔ homify.com کے ماہرین نے ٹايلوں کے جدید اورموثراستعمال پرچندمنتخب نمونے آپ کے ملاحظے کے ليے منتخب کيے ہیں۔

دیوان خانےکا فرش اورموزوں ٹايل

دیوان خانے یا نشست گاہیں عمومی استعمال کی وجہ سے زیادہ مصروف گزرگاہیں ہوتی ہیں۔ اسی مناسبت سے اسکا فرش بھی پايدار ہونا چاہيے۔ زیرنظرنمونے میں فرش پرلگے ٹايلوں اور لکڑی کی پہچان مشکل ہوجاتی ہے۔ ایسے ٹايل پھسلن بھی پیدا نہیں کرتے اورمظبوط بھی ہوتے ہیں۔

سیڑھیوں کے ٹايل

اس نمونے میں بھی لکڑی نما ٹايلوں کے زریعيے امتیازی منظرتخلیق کیا گیا ہے۔ جس میں تین قسم کے منفرد ٹايل استعمال کيے گيے ہیں۔ ستونوں پردریايی پتھروں کی نمايندگی کرنے والے ٹايل اورفرش سمیت سیڑھیوں پر لکڑي سے متشابہ ٹايل لگايے گيے ہیں۔

باغیچے کے ٹايل

باغیچے میں رنگ برنگے پھولواور سرسبزوشاداب گھاس پھوس کے ساتھ خوبصورت اور رنگ برنگے ٹايلوں کی شان قابل دید ہوتی ہے۔ تھوڑی سی محنت کے ساتھ ٹايلوں کی سجاوٹ باغیچے میں نيی جان ڈال دیتی ہے۔

باورچی خانوں کے ٹايل

زیرمشاہدہ کچن میں لیورریڈ یاکلیجی کی طرح سرخ ٹايل لگايے گيے ہیں جبکہ پس منظرکی دیوار پر رنگین اور ٹریگنومیٹری کے اشکال والے منفرد ٹايل لگايے ہیں۔ کچن میں ٹایلوں کی تنصیب جہاں پايداری اور خوبصورتی کی ضمانت ہوتے ہیں وہیں صفايی میں بھی با سہولت ہوتے ہیں۔

غسل خانوں کے ٹايل

نمی، سیپ اور تھور سے بچنے کے ليے غسل خانوں میں ٹايلوں کی تنصیب ایک ناگزیر ضرورت بن چکی ہے کیوں کہ کچن اور غسل خانوں میں نمی اور میل کـچیل 

خواب گاہ کے ٹايل

خواب گاہوں میں اکثر قالینیں سجايی جاتی ہیں لیکن بڑے اور ہال نما خوابگاہوں میںقالینیں محض بیڈ کے احاطے یا پھرمیزیرسیوں تک محدودرکھنی پڑتی ہیں۔ ایسی صورت میں شاندارٹایلوں کا فرش آپکے ذوق کی تسکین اورجمالیاتی حس کے اظہارکا ایک خوبصورت انداز ہے۔

ต้องการความช่วยเหลือสำหรับโปรเจคของคุณ?
ติดต่อเราได้เลย

ไฮไลท์จากนิตยสารของเรา