گھر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے سیڑھیوں کے دلکش ڈیزائنوں کا کمال

usranaz usranaz
B + H 45 , HPONCE ARQUITECTOS HPONCE ARQUITECTOS ห้องโถงทางเดินและบันไดสมัยใหม่
Loading admin actions …

کسی بھی گھر کی خوبصورتی اور دلکشی اس کے ڈیزائن  اور فرنیچر کے انتخاب پر منحصر ھوتا ھے۔ گھر کے ڈیزائن کو تخلیق کرتے وقت اس کی راہداری، رہنے کا کمرہ، خواب گاہ ، غسل خانہ، باورچی خانہ اور اس میں استعمال ھونے والی سیڑھیوں کے فعال اور جدید سٹائل اور انداز کو ذہن میں رکھنا بہت ضروری ھوتا ھے۔ ان کے جدید اور دلکش ڈیزائن میں ہی گھر کی خوبصورتی اور دلکشی پنہاں ھوتی ھے۔

گھر میں ایک منزل سے دوسری منزل میں جانے کے لئے سیڑھیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ گھر کی خوبصورتی میں سیڑھیوں کا تخلیقی اور افسانوی ڈیزائن اس کو ابھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ھے۔ آج کے جدید دور میں گھر میں استعمال ھونے والی سیڑھیوں کے نت نئے اور سٹائلش انداز تخلیق ھو چکے ہیں۔ ھومی فائی کے آج کے اس مضمون میں ہم آپ کے لئے سیڑھیوں کے ایسے خوبصورت اور جدید ڈیزائن لے کر آر ہے ہیں جن کو دیکھ کر آپ اپنے گھر کے لئے نقل کرنے پر مجبور ھو جائیں گے۔

تو انتظار کس بات کا! چلیں ایک نظر ان سٹائلش ڈیزائنوں پر ڈالتے ہیں۔

1۔ لوھے اور لکڑی پر مشتمل سیڑھیوں کا دلکش انداز

آج کے جدید دور میں گھر کی خوبصورتی اور دلکشی کے لئے بہت سے نئے اور دلکش ڈیزائن متعارف ھو چکے ہیں۔ جیسا کہ اس ماڈل میں ہم دیکھ سکتے ہیں لوھے کے فریم میں لکڑی کے دلکش تختے نصب کر کے سیڑھیوں کا منفرد اور خوبصورت سٹائل تشکیل دیا گیا ھے۔ اس ڈیزائن میں مزید دلکشی لانے کے لئے اس سے ملحقہ دیوار کو خوبصورت رنگدار ٹائلز سے مزین کیا گیا ھے۔

2۔ لکڑی کا استعمال

سیڑھیوں کے ڈیزائن میں لکڑی نہائت اہمیت کی حامل ھوتی ھے۔ لکڑی کے ڈیزائن میں ایک خاص نفاست اور دلکشی پنہاں ھوتی ھے اسی لئے لکڑی کو عموما’ سیڑھیوں کے ڈیزائن میں زیادہ پسند کیا جاتا ھے۔  لکڑی کے تختوں کے ساتھ سیڑھیوں کا انتخاب کم قیمت ھونے کے ساتھ خوبصورتی بھی پیدا کرتا ھے۔

3۔ سیڑھیوں کے لئے کنکریٹ کا استعمال

لکڑی کے علاوہ سیڑھیوں کے لئے کنکریٹ کا استعمال بھی عام کیا جاتا ھے۔ اس قسم کے ڈیزائن پر لاگت تو زیادہ آتی ھے لیکن یہ مضبوظ اور پائیدار ھوتی ہیں۔ کنکریٹ کی سیڑھیوں میں دلکش  ٹائلز کا انتخاب اس میں جدت اور خوبصورتی پیدا کرتا ھے۔

4۔ بالکونی کی طرف جاتی سیڑھیوں کا جدید انداز

کنکریٹ کے سلیب پر مشتمل سیڑھیوں کا یہ انداز اپنے اندر جدت اور انفرادیت رکھتا ھے۔ بالکونی کی طرف جاتی دو رخی سیڑھیوں کا یہ انداز کم ہی اپنایا جاتا ھے۔ یہ سٹائل اُن جگہوں کے لئے زیادہ مقبول تصور کیا جاتا ھے جہاں سیڑھیوں پر آمدو رفت زیادہ ھوتی ھے جیسے سکول کالج اور ھاسپٹل وغیرہ میں۔

5۔ اپارٹمنٹ کے لئے سیڑھی کا دلکش ڈیزائن

اپارٹمنت کے لئے آپ کنکریٹ کی بنی بڑی سیڑھیاں استعمال نہیں کر سکتے اس کے لئے جگہ کی تنگی کے باعث آپ لکڑی کی بنی ھوئی چھوٹی سیڑھی کا انتخاب کریں۔ یہ اپارٹمنٹ کی خوبصورتی کے لحاظ سے ایک خوبصورت انتخاب ھوگا۔

6۔ بنگلہ میں استعمال کرنے کے لئے بل کھاتی سیڑھی کا دلکش انداز

اگر آپ کے گھر میں کافی جگہ ھے اور وہ بنگلہ قسم کا گھر ھے تو اس کے لئے دلکش ڈیزائن والی بل کھاتی سیڑھی کا انتخاب کریں۔ آپ ماڈل میں دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے لوھے اور سیمنٹ سے بنی سیڑھی کا بل کھاتا ڈیزائن کس قدر خوبصورتی اور دلکشی کا احساس پیدا کر رہا ھے۔

7۔ بل کھاتا منفرد سٹائل

اگر آپ کے گھر میں بڑی سیڑھیوں کے لئے گنجائش نہیں ھے اور آپ جگہ کو وسیع رکھنا چاہتے ہیں تو آپ لوھے سے مزین بل کھاتا سیڑھی کے ڈیزائن کا انتخاب کریں۔ اس کا فائدہ یہ ھوگا کہ یہ بہت کم جگہ گھیرتا ھے ۔ بچے اور جوان لوگ اس قسم کے ڈیزائن کو بہت پسند کرتے ہیں۔

8۔ مضبوط شیشے سے مزین دلکش انداز

آج کل کے ترقی یافتہ دور میں سائینس نے جہاں بہت زیادہ ترقی کی ھے وہاں شیشے میں ایسے مضبوط مواد بھی تیار کر لئے ہیں جنہیں آپ سیڑھیوں کے سٹیپس میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ایک مہنگا مگر خوبصورت انتخاب ھو سکتا ھے۔ یہ سٹائل اپنے اندر جدت کے ساتھ منفرد حیثیت رکھتا ھے۔

9۔ کنکریٹ سے بنی روائتی سیڑھیوں کا استعمال

عام طور پر ہمارے درمیانے طبقہ کے گھروں میں کنکریٹ کی بنی روائیتی سیڑھیوں کا استعمال زیادہ ھوتا ھے۔ یہ سادہ مگر نہائت مضبوط مواد سے بنی ھوتی ہیں اور عموما’ زیادہ پائیدار ثابت ھوتی ہیں۔ سیڑھیوں کے ساتھ حفاظتی لکڑی کا بنا جنگلہ اپنے اندر ایک خاص خوبصورتی قائم رکھتا ھے۔

10۔ بچوں کے کمرے کی طرف جاتی سیڑھی کا خوبصورت انداز

بچوں کے کمرے کی طرف جاتی سیڑھیوں میں ایک خاص دلکشی پیدا کریں۔ ان سیڑھیوں کے ڈیزائن کو کسی کھلونے یا کشتی سے تشبیہ دیں۔ اس قسم کے سٹائل سے بچوں میں ایک خاص احساس اورفرحت پیدا ھو گی۔ یہ ایک دلکش اور خوبصورت انتخاب ھوگا۔

ต้องการความช่วยเหลือสำหรับโปรเจคของคุณ?
ติดต่อเราได้เลย

ไฮไลท์จากนิตยสารของเรา