کھڑکیوں کی اہمیت کا اندازہ ہم سب ہی کو بخوبی ہے لیکن کھڑکیوں کی اقسام اور مناسبت سے ہر ایک واقف نہیں ہے مثلاََ باورچی خانے میں کس قسم کی، کتنے سائز کی اور کس شکل کی کھڑکی لگانا بہتر ہوگا، باتھ روم میں چھوٹی کھڑکی لگائیں یا بڑی؟ اگر چھوٹی لگائیں تو اس میں مواد کے طور پر لکڑی استعمال کریں یا ایلمونیم؟ مسطتیل شکل کی کھڑکی دیوان خانے میں بہتر رہیگی یا چکور؟ اسی طرح کے اور بہت سے سوال آپکے ذہن میں آتے ہونگے جب آپ اپنے گھر میں کسی کمرے یا جگہ پر کھڑکیاں بنوانے کا سوچتے ہونگے!
اگر ہم خاص طور پر چھوٹی کھڑکیوں کی بات کریں تو اس کے بہت سے فائدے ہمارے سامنے آجائینگے! جیسے چھوٹی کھڑکیاں تنگ اور کشادہ ہر چرح کی جگہ میں بنائی جا سکتی ہیں، اسکے علاوہ اس طرح کی کھڑکیں لکڑی، اسٹیل، ایلمونیم اور دیگر مواد سے بھی با آسانی بنائے جا سکتی ہیں۔ یہ عام طور پر باورچی خانے اور باتھ روم میں پائے جاتی ہیں اور اگر کسی انٹیرئیر ڈیزائنر سے مشورہ لیا جائے تو وہ اس چھوٹی کھڑکیوں کو ایسی تبدیلی دے دینگے جس سے کسی بڑی کھڑکی تک کا کوئی مقابلہ نہیں رہیگا! چھوٹی کھڑکیوں میں کھلنے والے انداز کے ساتھ ساتھ سلائڈنگ والی بھی قسم پائی جاسکتی ہے، بس ضرورت ہے تو تھوڑی تخلیقی صلاحیت کی!
اسی مسئلے کو حل کرتے ہوئے اور آپکے لئے آسانیاں پیدا کرتے ہوئے آج ہم ہومیفائی پر آپکے لئے چھوٹی ہوادار کھڑکیوں کی ۱۰ تصاویر لے کر حاضر ہوئے ہیں جس سے آپ اپنے گھر او مختلف کمروں میں کھڑکیوں کے بہترین فیصلے کرنے کے قابل ہو جائینگے!
کھڑکیوں کے مختلف آئئیڈیاز کے لئے دیکھیں: تازی ہوا اور روشنی کے داخلے کے لئے ۱۰ وسیع کھڑکیاں