صوفے جو دیوان خانے کی شان بنیں

Amjad Ali Amjad Ali
​Sofá Duvete Deco, sofa duvete sofa duvete ห้องนั่งเล่น
Loading admin actions …

صوفہ اوردیوان خانے کے لیۓ مخصوص دیگرفرنیچرسے زرا مختلف نوعیت کے ہوتے ہیں۔ دیوان خانے کے صوفے خرید تے وقت آپکودیوان خانے میں دستیاب احاطے، دیوان خانے کواستعمال کرنے والے افراد کی اوسط تعداد، پردوں، دیواروں وغیرہ کے رنگ اوردیگرضروریات کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ 

صوفہ اورپس منظر

دیوان خانے میں استعمال ہونے والے صوفوں کو پس منظر کے لحاظ سے سجایا جایے تودلکشی کا باعث بنتی ہیں۔ اس منظرمیں صوفوں کی ترتیب احاطے کے لحاظ سے ہے۔ 

پرسکون اورجدید

​Sofá Duvete Deco, sofa duvete sofa duvete ห้องนั่งเล่น โซฟาและเก้าอี้นวม

بھرے ہویۓ صوفے نرم وملايم اورآرام دہ ہوتے ہیں۔ اس تصویرمیں واضح صوفہ سیٹ تنصیب اورتبدیلی کے لحاظ سے بھی آسان ہیں۔ کیوں کہ اس طرح کےصوفہ سیٹ مختلف ٹکڑوں سے جڑکربنتے ہیں اورتنگ دروازوں سے باآسانی گزارے جاسکتے ہیں۔ اور انکومکمل تبدیل کرنے کی بجایے انکے استرتبدیل کرکہ بالکل نیا بنایاجاسکتا ہے۔

امتزاج کا ایک انداز

​Sofá Duvete Deco, sofa duvete sofa duvete ห้องนั่งเล่น โซฟาและเก้าอี้นวม

صوفوں کے رنگ اگردیوان خانے کے پردوں، قالین، فرش، فرنیچروغیرہ کے لحاظ سے منتخب کیۓ جایں توزیرنظرمنظرتخلیق پاتا ہے۔

روشن اوررنگین

​Sofá Duvete Deco, sofa duvete sofa duvete ห้องนั่งเล่น โซฟาและเก้าอี้นวม

اس تصویرمیں دیا گیا تصورایک چھوٹے دیوان خانے کے لیۓ بہترین خیال ہے۔ سنہری روشنی کا سنہرے پردوں کے ساتھ حسین امتزاج بنایا گیا ہے جوگہرے رنگ کے صوفوں کے پس منظرمیں سنہرے دیوارکے ساتھ رومانوی ماحول پیدا کرتے ہیں۔

متغیرمگرپرشکوہ

House B Jozi, Redesign Interiors Redesign Interiors ห้องนั่งเล่น

اگرآپ نیۓ صوفوں کا انتظام نہیں کرسکتے توموجودہ صوفوں کے کپڑے اوراسترتبدیل کرکہ انہیں نیاپن دے سکتے ہیں۔ یا اگرنیۓ صوفے لے آیۓ ہیں توپرانے صوفوں کوترک کرنے کی بجایۓ مرمت کرکہ کسی دستیاب خالی جگہ میں سجا دیں۔ اس تصویرمیں قالین، صوفوں اورمرکزی دیوارکا امتزاج مرکزنگاہ ہے۔

متوازن اورمرتب

محدود احاطےکے لیۓ متناسب صوفوں کا ایسا انتظام جودیدہ زیب بھی ہوں اوراحاطے کی بچت بھی کرے۔

سادہ و رنگین

Decora Líder Brasília - Apartamento Urbano, Lider Interiores Lider Interiores ห้องนั่งเล่น

اس نمونے میں صوفوں اوردیواروں کے رنگ کا امتزاج مثالی فنکاری کا قابل رشک نمونہ ہے۔ بھوری لکڑی کی طرح پینٹ شدہ دیواراوراسی رنگ کے صوفے مدھم روشنی میں رومانوی ماحول پیدا کرتے ہیں۔

باغ وبہار

وسیع احاطے والے دیوان خانوں میں رنگوں کےا متزاج اورصوفوں کی سجاوٹ سے بہار کا سما پیدا کرنا مقصودہو۔ تواس تصویرمیں حیران کن اورفنکارانہ تصورات موجود ہیں۔ دیوار، چھت، تکیوں، قالین اور صوفوں کا یہ قابل رشک امتزاج یقینا آپکا پہلا انتخاب ہوسکتا ہے۔

ต้องการความช่วยเหลือสำหรับโปรเจคของคุณ?
ติดต่อเราได้เลย

ไฮไลท์จากนิตยสารของเรา