ایک خاندان کے لیے خوبصورت گھر

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Reforma Granada , Thomas Löwenstein arquitecto Thomas Löwenstein arquitecto บ้านเดี่ยว กระจกและแก้ว
Loading admin actions …

گھر وہ جگہ ہے جہاں آپ اپنا وقت گزارتے ہیں۔گھر جتنا آرام دہ اور خوبصورت ہوگا اسکا ہماری زندگی پر اتنا ہی گہرا اثر ہوتا ہے۔ اینٹوں سے بنی جگہ ویسے تو مکان کہلاتی ہے مگر اس میں رہنے والے مکین اسے گھر بناتے ہیں۔ مکان کو گھر بنانے میں اس میں رہنے والے مکینوں کی پسند اور ان کی شخصیت کے مطابق اسکی آرائش اور ترتیب کی ضرورت ہوتی ہے۔  ہم میں سے زیادہ تر لوگ چاہتے ہیں کہ ان کا گھر جدید دور کے تقا ضوں پر پورا اُترتا ہو اس کے ڈیزائن سے لے کر اس کے رنگ اور سجاوٹ تک ہر لحاظ سے مکمل اور خوبصورت نظر آئے۔ آج کل کے جدید دور کے مطابق گھروں کے ڈیزائن دیکھنے میں ہوتے ہی شاندار ہیں اور اس کے ساتھ ضروری ہے کہ یہ آرام دہ بھی ہو ان میں رہتے ہوئے کسی پریشانی یا دقت کا سامنا نہ ہو۔ جدید دور کے گھر کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس میں کوئی ایک مخصوص طرز یا ڈیزائن کا استعمال کیا جاتا ہے بلکہ اس کی  آرائش اور دلکشی آپ کے ذوق کا پتہ دیتی ہے۔  گھر ایک سے زیادہ اور ایک خاندان پر مشتمل ہوتے ہیں۔ آج ہم ہومی فائی میں  ایسے ہی کچھ  ایک خاندان والے گھروں کے ڈیزائن ہم آپ کے لیے لائے ہیں آئیے دیکھتے ہیں

۱۔ کیا آپ ایسا دلکش گھر بنانا چاہیں گے؟

جیسا کی آپ اس تصویر میں بنے گھر کو دیکھتے ہیں یہ دیکھنے میں کتنا دلکش اور خوبصورت لگتا ہے۔ اس میں رہنے کے لیے ہر آسائش کا خیال رکھا گیا ہے۔شیشے اور لکڑی سے بنی کھڑکیاں اور اس مین استعمال کیے گئے رنگوں کا امتزاج اپنی مثال آپ ہے۔ سفید اور سرمئی رنگ کا امتزاج ہر ایک کی نظروں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ گھر کے باہر بنا سر سبز لان اس کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیتا ہے۔

روشنی کا نمایاں انتظام کیسا ہو؟

گھر کی آرائش ایک فن/ہنر ہے۔ گھر کی سجاوٹ ایسی ہونی چاہئیے کہ کوئی بھی گھر کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔گھر کی سجاوٹ میں روشنی کا بہترین انتظام بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ روشنی روز مرہ زندگی کا اہم حصہ  ہے اس کے بغیر گزارہ کرنا نہایت ہی مشکل کام ہے۔ گھر میں روشنی کا انتظام ایسا یونا چاہئیے کہ گھر مکمل طور پر روشن نظر آئے۔ اس تصویر میں دکھائے گئے گھر میں آپ کو روشنی کا واضح اور خوبصورت انتظام نظر آئے گا۔ گھر کے ہر کونے میں روشنی پھیلی ہوئی ہے۔ جدید دور میں روشنی کئی قسم کے دستیاب ہے ہم اسے اپنی پسند کے رنگوں میں بھی آویزاں کر سکتے ہیں۔ اس دکھائی گئی تصوہر میں بھی مختلف قسم کی روشنیوں کا استعمال کیا گیا 

گھر کا ڈیزائن کس طرح کا ہو؟

 فطرت/قدرتی مناظر اپنی مثال آپ ہوا کرتے ہیں۔ ان کی خوب صورتی دل کو موہ لیتی ہے۔ بہت سے لوگ قدرتی مناظر کے دلدادہ ہوتے ہیں۔ کیا آپ بھی قدرتی مناظر کو پسند کرتے ہیں اور ان سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں؟ تو آئیے ہم آپ کی خدمت میں ایسا گھر کا ڈیزائن  پیش کرتے ہیں ۔ گھر کی آرائش اور سجاوٹ کے طریقے مختلف ہوتے ہیں ہر کو ئی اپنے گھر کی سجاوٹ اس انداز سے کرتا ہے کہ اس کا گھروں کےمقابلے میں منفرد ہو۔ اس  تصویر میں دکھایا گیا گھر منفرد ڈیزائن رکھتا ہے۔ اس گھر میں شیشے کا استعمال اس طرح کیا گیا ہے کہ باہر کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس گھر کا ڈیزائن شیشے کے استعمال کی وجہ سے زیادہ کشادہ اور نفیس دکھائی دیتا ہے۔

گھر کا اگواڑ کس طرح کا ہونا چاہئے؟

کسی بھی گھر کی خوب صورتی اور دلکشی کا اندازی اس کے اگواڑ/صحن سے لگایا جا سکتا ہے۔گھر کے اگواڑ /صحن پر سب سے پہلے نظر پڑتی ہے۔ اس لیے اگواڑ/صحن کی آرائش جتنی زیادہ نفاست اور خوب صورتی سے کی جائے اتنا ہی ہتر ہے۔ کیا آپ قدرتی مناظر کو پسند کرتے ہیں یا گھر کے صحن/ اگواڑ کو سبزے اور پھولوں سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں؟ گھر کی آرائش اور سجاوٹ ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے۔ گھر کے صحن/اگواڑ کی  خوب صورتی گھر کی سجاوٹ میں اہم کردار ادا کر دیتی ہے۔ گھر کے اگواڑ/صحن کو مختلف قسم کے پھولوں اور پودوں سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ اس گھر کے صحن/اگواڑ کو پھولوں اور گھاس سے سجایا گیا ہے جو اس گھر کی دلکشی میں اضافہ کرتا ہے۔

کیا آپ لکڑی کا کام پسند کرتے ہیں؟

گھر کی آرائش اور سجاوٹ ہر کوئی کرنا پسند کرتا ہے۔ ہر کوئی چاہتا ہے اسکا گھر سب سے زیادہ دلکش ہو۔ گھر خوب صورت ہونے کے ساتھ ساتھ ہوادار بھی ہونا چاہئیے۔ اس تصویر میں آپ ایک ایسا گھر دیکھں گے جو مکمل طور پر خوب صورت ہے۔ لکڑی کا اس میں استعمال کیا گیا ہے۔ لکڑی کا استعمال دور جدید میں بھی پسند کیا جاتا ہے۔ آپ اپنے گھر کو اس طرز انداز سے آسانی سے ڈیزائن کر سکتے ہیں۔اس میں بھورے اور کریم رنگ کا استعمال کیا ہے۔گھر کے ارد گرد سبزہ کا استعمال بھی آپ کے گھر کے ماحول کو ترو تازہ بنا دیتا ہے۔

ต้องการความช่วยเหลือสำหรับโปรเจคของคุณ?
ติดต่อเราได้เลย

ไฮไลท์จากนิตยสารของเรา