باورچی خانے جن میں تفصیلات پر توجہ مرکوز ہے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Walnut and Ivory Kitchen Banbridge, Designer Kitchen by Morgan Designer Kitchen by Morgan ห้องครัว
Loading admin actions …

 جب بات باورچی خانے کی ڈیزائنگ کی آتی ہے توخوبصورتی، عملیت اور فعالیت واحد حل ہے۔ باورچی خانے بنانے کا کوئی قابل ماہر آپکو یہی بات بتائے گا۔ جیسا کہ ہر چیز میں تفصیلات کو مرکزی حیثیت حاصل ہوتی ہے یہی اصول باورچی خانے میں بھی لاگو ہوتا ہے۔ اسلئے ہم نے آپ کے لئے کچھ ایسے شاندار باورچی خانے ڈھونڈھ کرلائے ہیں جن میں چھوٹی چھوٹی تفصیلات پر بھی توجہ دی گئی ہے اوروضعدار بنایا گیا ہے۔ ہم اپنے انتخاب پر کافی خوش ہیں اورہمیں یقین ہے کہ اسمیں سے آپکو اپنے باورچی خانے کی ازسرِ نو آرائش کے لئے کچھ نہ کچھ تجاویز ضرور مِل جائیں گی۔ لیکن آپ صرف ہماری بات پر دھیان نہ دیں ۔ آئیے مِل کر چند شاندار باورچی خانوں کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ ان میں سے کون سے عناصر آپکے باورچی خانے کو شاندار بنانے میں مدد سے سکتے ہیں۔ 

1۔ سفید اور سیاہ رنگ کا بے مثال امتزاج

Luxury Painted Kitchen with Ebony, Designer Kitchen by Morgan Designer Kitchen by Morgan ห้องครัว traditional kitchen,kitchen lighting,kitchen chairs,black kitchen,kitchen island,kitchen table,grey,chairs

یہ باورچی خانہ بہت شاندار ہے صرف اسلئے نہیں کہ یہ بہت بڑا ہے بلکہ اسلئے بھی کہ اسکی آرائش میں سفید اور سیاہ رنگ کا استعمال نہایت خوبصورتی سے کیا گیا ہے۔ ہم اسکی غیر معمولی جزیات کو تفصیل سے دیکھنا چاہتے ہیں کہ ان میں سے ہمیں کیا سب سے پسند ہے۔تو آئیے تفصیلی جائزہ لیتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ اسکا کونسا حصہ سب سے نمایاں ہے۔ 

Luxury Painted Kitchen with Ebony, Designer Kitchen by Morgan Designer Kitchen by Morgan ห้องครัว kitchen,black kitchen,kitchen cabinet,kitchen chairs,grey kitchen,chairs,dining table

 قدرتی طور پر ہم اسمیں روشنیوں کے استعمال پر بات کریں گے۔ خانہ دار الماریوں میں استعمال مدھم روشنیوں کے ساتھ نمایاں مرکزی روشنی اور چھت میں مرکوز روشنیاں، یہ سب ایک ساتھ بہت بھلی محسوس ہو رہی ہیں اور بہت ہی شاندار لگ رہی ہیں۔ 

Luxury Painted Kitchen with Ebony, Designer Kitchen by Morgan Designer Kitchen by Morgan ห้องครัว traditional kitchen,kitchen,black kitchen,kitchen cabinet,curved,curved kitchen,kitchen island,kitchen floor

اس باورچی خانے کےخمدار ڈیزائن کی وجہ سے اسکا گہرا رنگ پورے ماحول میں نمایاں ہورہا ہے اور پورے ماحول پر خوشگوار انداز میں اثرانداز ہورہا ہے۔ کونے میں رکھے خانہ دار الماری اور دراز ہمیں بہت پسند آئے ۔ یہ نا صرف خوبصورت ہیں بلکہ سٹوریج کے لئے بھی خاطر خواہ جگہ فراہم کررہے ہیں۔ 

Luxury Painted Kitchen with Ebony, Designer Kitchen by Morgan Designer Kitchen by Morgan ห้องครัว curved,curved kitchen,kitchen,kitchen lighting,black kitchen,black,kitchen chairs,kitchen cabinet,kitchen table,kitchen floor

کہیں کہیں سیاہ رنگ کی خانہ دار الماریوں کا استعمال ایک بہت ہی شاندار خیال تھا ۔ یہ سفید رنگ کے عناصر کے مقابلے میں ایک نہایت بھلا تجاد فراہم کررہی ہیں اور کمرے کی اونچائی میں بھی خاطرخواہ اضافہ کر رہی ہیں۔ 

2۔ کچھ کچھ سکینڈیٓے نیوین ممالک کی طرح

White Kitchen Designer Kitchen by Morgan ห้องทานข้าว barn,door,kitchen,white

ایک حد سے دوسری حد تک۔ ہمارا دوسرا انتخاب ایک نرم و نازک احساس والا باورچی خانہ ہے جو کہ سکینڈے نیوین ممالک میں استعمال ہونے والے طرزِ تعمیر سے متاثر ہے۔ جمسیں قدرتی لکڑی اور سفید رنگ کا استعمال کیا گیا ہے اورکوئی گہرا یا متضاد رنگ نہیں استعمال کیا گیا۔ آپکو اسکی وسعت اور گرمائش کا احساس پسند آئے گا،لیکن آیئے اسکا ذرا اور تفصیلی جائزہ لیتے ہیں۔ 

White Kitchen Designer Kitchen by Morgan ห้องครัว contemporary Kitchen,white kitchen,modern,modern kitchen

اس باورچی خانے کے الگ تھلگ کاؤنٹر کی تعریف سے شروعات کرتے ہیں۔ جو کہ لمبا ، کھلا ہے اورکافی کاموں کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے، اسمیں سٹوریج کی کافی جگہ موجود ہے، کھانا پکانا کی تیاری کے لئے کافی جگہ ہے اورتواورایک پہلے سے نصب شدہ چولہا بھی ہے۔ اسکے علاوہ یہ ناشتہ کرنے کی جگہ کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے ۔ جھولتی ہوئی روشنی بھی اس جگہ بہت بھلی محسوس ہو رہی ہے اور توجہ کا مرکوز بھی ہے۔ 

White Kitchen Designer Kitchen by Morgan ห้องโถงทางเดินและบันไดสมัยใหม่ entrance door,doorway,door,kitchen

کھسکنے والے دروازے ہمیشہ ہی اچھے لگتے ہیں اور اس باورچی خانے میں تو بہت ہی اچھے لگ رہے ہیں ۔ سفید رنگ کے ساتھ لکڑی کا امتزاج بہت بھلا محسوس ہو رہا ہے اور سٹوریج کے لئے کافی جگہ بھی مہیا ہورہی ہے۔ 

White Kitchen Designer Kitchen by Morgan ห้องครัว white,kitchen,tambour,door,modern

باورچی خانے میں سٹوریج کے خفیہ خانے ہمیشہ ہی پسند کئے جاتے ہیں کیونکہ ہم نے آج تک نہیں سنا کہ کسی نے شکایت کی ہو کہ اسکے باورچی خانے میں بہت سی خانہ دار الماریاں اور درازیں ہیں۔ اوپر ہوجانے والے دورازے کے ساتھ خانہ دار الماری آپکے لئے بائے یا کافی بنانے کا سامان اور اشیاء رکھنے کے لئے استعمال ہوسکتی ہے جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ 

3۔ مختلف سٹائلز کا حسین امتزاج

Elegance, Designer Kitchen by Morgan Designer Kitchen by Morgan ห้องครัว

اگر ہم آپکو بتائیں کہ باورچی خانے کی تعمیر کےروایتی اور جدید ڈیزائن باہم استعمال کئے جا سکتے ہیں وہ بھی کسی عیب کے بغیر تاکہ ایک شاندار باورچی خانہ بن سکے جوکسی ایک سٹائل پر مبنی نہ ہو ، خوبصورت بھی ہو اور قابلِ عمل بھی تو کیا آپ ہمارا یقین کرینگے؟ آئیے اس باورچی خانے کا جائزہ لیتے ہیں ہم آپکی توجہ چند نہایت شاندار اور منفرد عناصر کی جانب مبذول کرائیں گے ، آیئے ہمارے ساتھ۔  

Elegance, Designer Kitchen by Morgan Designer Kitchen by Morgan ห้องครัว

جدید، قدیم اور متروک لکڑی کی خانہ دار الماریوں کے امتراج اور سٹیل کے برقی آلات نے اس باورچی خانے میں ایک غیر معمولی مگر خوبصورت تاثر قائم کیا ہے۔ اس کی وجہ سے یہ روایت سے بھی قریب ترین لگ رہا ہے جیسا کہ پرانے زمانے میں استعمال شدہ گول خانہ دار الماریاں استعمال کی گئی ہیں ۔ اس سے سٹوریج کی اضافی جگہ بھی مل گئی ہے۔ کام کرنے کے کاؤنٹرز میں متضاد رنگوں کا استعمال بھی ایک ایسی چیز ہے جو عموماً دیکھنے میں نہیں آتی۔ 

Elegance, Designer Kitchen by Morgan Designer Kitchen by Morgan ห้องครัว

ہم یہ سمجھتے ہیں کہ روایتی چولہے کے ساتھ ساتھ پہلے سے نصب شدہ مائکروویو اوون بہت ہی منفرد خیال ہے کیونکہ اس سے نت نئے کھانے بنانے کے تجربات کرنا بہت ہی آسان ہوگیا ہے اور ساتھ ساتھ باورچی خانے میں روایت اور جدت کے استعمال کی ایک حسین مثال بھی ہے۔ 

4۔ اُوپر چھت میں

Walnut and Cream Kitchen Designer Kitchen by Morgan ห้องครัว

اس سے پہلے کہ ہم اس باورچی خانے کی جزیات کاجائزہ لیں آئیے ایک لمحے کو  کھلی اور روشن چھت والے س حسین باورچی خانے کو نظر بھر کی دیکھیں اور جی بھر کر تعریف کریں۔ اس غیر معمولی اونچائی نے اس باورچی خانےکو منفرد بنادیا ہے اور یہ روایتی باروچی خانوں سے ہٹ کر ہے ۔ اور آسمان سے آنے والی روشنی کی تو بات ہی کیا ہے۔ ہم واقعتاًمتاثر ہیں ۔ اس سے کچھ پوشیدہ عناصر کا استعمال بھی ممکن ہوگیا ہے ۔ آپ خود دیکھیں گے!

Walnut kitchens Designer Kitchen by Morgan ห้องครัว

سفید اور گہرے رنگ کی لکڑی کا استعمال ایک ایسا امتزاج ہے جو کبھی پرانا نہیں ہوتا اور ہر زمانے میں پسند کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر جب سفید رنگ کا استعمال کہیں کہیں کیا گیا ہو۔ یہ بہت ہی منفرد ہے خاص طور پر اس قسم کے روشن باورچی خانے میں مگر اسکے باوجود یہ بہت اچھا لگ رہا ہے۔ وقفے وقفے سے لگی روشنیاں بھی ایک اچھا خیال تھا کیونکہ انکی وجہ سے چھت کی اُونچائی کا بہت اچھا استعمال ہو رہا ہے۔ 

Banbridge Kitchen Designer Kitchen by Morgan ห้องครัว

پہلے سے نصب شدہ سٹیل کے برقی آلات مجموعی طور پر اس باورچی خانے میں ایک توازن قائم کر رہے ہیں۔ اگربرقی آلات کے لئے سیاہ رنگ کا استعمال کیا جاتا یا روایتی چولہے لگائے جاتے تو ایک بڑا روائتی سا باورچی خانہ ہمارے سامنے آتا نہ کہ ایک منفرد اور وضعدار باورچی خانہ جو اب ہمارے سامنے ہے۔ 

5۔ روایتی ورثے کا بڑے پیمانے پر استعمال

Project 7, Designer Kitchen by Morgan Designer Kitchen by Morgan

ہمیں ہمیشہ وہ باورچی خانے اچھے لگتے ہیں کو ایک واضح اور نفیس طرزِ تعمیر کا انتخاب کرتے ہیں ۔ اس مثال میں درکار تاثر ایک روایتی اور گھریلو باروچی خانے کا تھا ، گرینائیٹ کے کاؤنٹر، کھانا کھانے کی جگہ، مخلوط خانہ دار الماریاں اور پالش شدہ لکڑی کا کھلے دل سے استعمال اس کے حصول میں مدد کر رہے ہیں۔ مگر انکے علاوہ اس باورچی خانے میں ایک ایسی تنصیب ہے جو کہ تمام توجہ اپنی جانب مبذول کرا رہی ہے۔ 

Project 7, Designer Kitchen by Morgan Designer Kitchen by Morgan

کیا شاندار چولہا ہے۔ یہ روایتی چولہا باورچی خانے کے سٹائل میں اضافہ کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑ رہا اور دھوئیں کے اخراج کے لئے بنی چمنی بہت نفیس ہے اور پھولوں کی سجاوٹ تو سانے پہ سہاگہ ہے۔ 

6۔ جدت بھی دیہی بھی

Project 7, Designer Kitchen by Morgan Designer Kitchen by Morgan

یہ بڑا غیر معمعولی امتزاج ہے۔ لیکن جدید اور دیہی عناصر کے امتزاج سے بنا باورچی خانہ کبھی بھی متاثر کرنے میں ناکام نہیں رہتا اور ہمیشہ ایسا ہی دکھتا ہے جیسا آپ تصور کرتے ہیں۔ آپ کو جدید زمانے کی سہولتیں اور پرانے زمانے کی خوجصورتی ایک ساتھ ملتی ہے جو کہ ہمیں بہت پسند ہے۔ آیئے اس خوبصورت مثال کی چند اورتفصیلات جانتے ہیں۔ 

Project 7, Designer Kitchen by Morgan Designer Kitchen by Morgan

کیا عظیم الشان امتزاج ہے۔ پرانے زمانے کے سٹائل کا پلیٹیں رکھنے کا ریک آجکل کے زمانے کے حساب سے بنے کاؤنٹر، خانہ دار الماریوں اور سنہری ٹونٹیوں کے ساتھ مِل کر کیا اچھا لگ رہا ہے۔ اسکے دیہی پن میں پرانے زمانے کے حساب سے بنا سِنک بھی اضافہ کر رہا ہے۔ 

Project 7, Designer Kitchen by Morgan Designer Kitchen by Morgan

گھیراؤ والی خانہ دار الماری۔ واہ کیا بات ہے۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں یہ آپ کے برتن رکھنے کے لئے بہترین جگہ ہے۔ آپ اپنی تمام خوبصورت کراکری اوپر سجا کر رکھ سکتے ہیں اور نیچے والے خانوں میں روزمرہ استعمال ہونے والے برتن ۔

اگر ان میں سے کوئی تجویز آپکو پسند نہیں آئی تو ہمارا یہ مضمون پڑھیں’ منفرد ڈیزائن والے باورچی خانے’ 

ต้องการความช่วยเหลือสำหรับโปรเจคของคุณ?
ติดต่อเราได้เลย

ไฮไลท์จากนิตยสารของเรา