ان 10 تجاویز کے ساتھ اپنے باغیچے کی رونق میں اضافہ کریں

M Usman M Usman
Open-Plan Kitchen/Living Room, Ladbroke Walk, London , Cue & Co of London Cue & Co of London สวน
Loading admin actions …

پودے آپ کو فطرت کے قریب، ماحول کو تازہ اور آنکھوں کی ٹھنڈک کا باعث ہوتے ہیں۔ جگہ تھوڑی ہو یا زیادہ اہمیت نہیں رکھتا، جاپان میں لوگ ذرا سی کھلی جگہ ملنے پر بیج بو دیتے ہیں حتی کہ چھت پر بھی۔ خوش نما نظارے کے لئے باغیچے کی آرائش پر توجہ دینا ضروری ہے، یہ کام آپ خود یا ماہرین کی مدد سے کر سکتے ہیں۔ روزمرہ استعمال ہونے والی اشیاء کو مختلف طریقے سے استعمال کر کے آپ اپنے باغیچے کو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

آج ہومی فائی کی جانب سے ایسے ہی 10 آئیڈیاز آپ کی خدمت میں پیش کئے جاتے ہیں جو نہایت آسانی اور کم خرچ کے ساتھ آپ کے گھر کی رونق کو چار چاند لگا سکتے ہیں۔ تو پڑھئے اور عمل کیجئے!

1. گملوں کے درمیاں کرسیاں

اس چھوٹی سی جگہ میں بجائے پودے لگانے کے گملوں کو ترجیح دی گئی ہے۔ شام یا صجح کی چائے کے لئے یہ جگہ بہترین ہے جہاں آپ کو صحیح معنوں میں چائے کا لطف حاصل ہو سکتا ہے۔ کیا آپ نے دیوار کے ساتھ لگے شیشے کو نوٹ کیا؟ اس شیشہ کی مدد سے جگہ کشادہ نظر آتی ہے۔

2. بالکونی میں باغیچہ

بالکونی میں خوبصورت کرسیوں اور میز کے ساتھ نیلے، پیلے سرخ و سفید پھولوں والے گملے رکھنا بھی ضروری ہے، تاکہ آپ کافی یا چائے کے ساتھ تازہ ہوا بھی لے سکیں۔

3. پُرانے ٹائر

گھر میں گاڑی کے پُرانے ٹائروں کا اس سے بہتر استعمال کیا ہوگا، ٹائر کا استعمال گملے کے طور پر کرتے ہوئے اس میں پودے اگا سکتے ہیں یا دیوار کے ساتھ ایک ترتیب سے لٹکا کر خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اس تصویر میں دیوار کے ساتھ لگے ٹائروں میں اگے ہوئے پودے دیکھے جا سکتے ہیں۔ 

4. سادگی کا نمونہ

اس صاف ستھرے اور سادہ باغیچے میں عام پتھروں کا استعمال حیران کن ہے، دیوار کے ساتھ لگے پودوں کے اردگرد یہ پتھر ’’کم خرچ بالا نشین‘‘ فارمولے کے تحت حسین لگ رہے ہیں۔ مختلف رنگوں کی مدد سے انہیں مزید خوبصورت اور دلچسپ بنایا جا سکتا ہے۔

5. راہداری بڑی پیاری

کئی گھروں میں لمبی راہداری ہوتی ہے جہاں سے گزر کر مہمان اندر جاتے ہیں، اس جگہ کو گملوں اور دیوار کے ساتھ لگے چھوٹے چھوٹے گملے دلکش اور تروتازہ بناتے ہیں۔ یہ ڈیزائن آپ کے مہانوں کو متاثر اور اس جگہ سے گزرتے ہوئے آپ یقنناً فخر کر سکتے ہیں۔
اپنے گھر کے فرنٹ کو سرسبز پودوں سے سجانے کے لئے یہ تجاویز دیکھیں۔

6. خوش آمدید

عام طور پر راستے کے لئے سیمنٹ سے بنا فرش ہی بہتر خیال کیا جاتا ہے مگر یہ دیکھنے کے بعد آپ مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے چوڑے پتھروں کا راستہ ضرور تعمیر کریں۔ باغیچے سے گزرتا ہوا یہ منظر نہایت دلکش اور آپ کی رہائش گاہ کو چار چاند لگا رہا ہے۔

7. روشنیاں

رات کو باغیچے میں بیٹھنے اور اپنے پیاروں سے گپ شپ لگانے کے لئے رو شنی کا انتظام ضروری ہے، لیکن یاد رہے کہ روشنی کے بلب ایسے لگائے جائیں کہ چاند کی چاندنی متاثر نہ ہونے پائے(جیسا کہ نظر آ رہا ہے)۔ (MUDA HOME DESIGN) کے اس آئیڈیا میں بیٹھنے کے لئے آرام دہ کرسیاں اور سٹائلش میز قابل دید ہیں۔

8. سادہ مگر پُر اثر

باغیچہ کے ساتھ گزرتے راستے پر ایسی روشنی کا بندوبست ضروری ہے، تاکہ رات ہو یا دن آپ کو آنے جانے میں تکلیف کا سامنا نہ ہو۔ کم اونچائی والے ایسے پول نہایت کارآمد ہیں۔

9. سائبان

گرمیوں میں دن کو باہر نہیں بیٹھا جا سکتا مگر ایسے شامیانہ یا سائبان کا بندوبست کر کے آپ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت باغیچے میں گزار سکتے ہیں۔ رول ہو جانے والا یہ شامیانہ لگانا اور بھی آسان ہے۔ اوہ ہاں! بارش کے دوران آپ کو گھر کے اندر جانے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔

10. پتھروں کا استعمال

باغیچے میں دیوار بنانے کے لئے آپ کو زیادہ تردد کی ضرورت نہیں بس پتھر اکٹھے کریں اور مطلوبہ سائز کے لوہے کے جنگلے میں بھر دیں۔ بیٹھنے کے لئے بنے بینچ بھی پتھروں کے اوپر لکڑی رکھ کر بنائے جا سکتے ہیں۔

اپنے گھر میں چھوٹے باغیچے کے لئے گیارہ آئیڈیاز ضرور دیکھیں۔

ต้องการความช่วยเหลือสำหรับโปรเจคของคุณ?
ติดต่อเราได้เลย

ไฮไลท์จากนิตยสารของเรา