باتھ روم کی سجاوٹ کے آئیڈیاز

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Scandinavian flat, GM-interior GM-interior ห้องน้ำ
Loading admin actions …

باتھ روم کسی بھی گھر کی ایک اہم ضرورت ہے اس صفائی اور سجاوٹ خواتین کے سلیقہ شعاری کو ظاہر کرتی ہے . آج ہم ہومی فائی پر باتھ روم کی سجاوٹ کے کچھ خیالات لائے ہیں ان  کو دیکھِیں۔

فرنیچر

باتھ روم کی سجاوٹ میں کامیابی کا پہلا راز درست فرنیچر کا چناؤ ہے جو فعالیت اور جمالیات کو اکٹھا کر دے۔ اسی لیے دیوار سے لگا اور زمین سے اٹھا فرنیچر اپنی جدید اور خوبصورت وضع، پائیداری اس کی دلکشی میں اضافہ کرتا ہے ۔

سفید اور خوبصورت

سفید باتھ ٹب، سفید بیسن، سفید الماریوں، کھڑکیوں  اور سفید رنگ سے سجا یہ باتھ روم خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔

خوبصورت آئینہ

آئینہ کا انتخاب صرف اس کی خوبصورتی ہی نہیں بلکہ ہم سب کی الگ الگ ضروریات پر منحصر ہے۔ گول، چوکور یا مستطیل، یہ اہم ہے کہ روز مرہ استعمال کی اشیاء اور ان کے عملی ہونے کی بنیاد پر چنا جائے۔ اس کا ساتھ دیتی روشنیاں اس کی عقبی دیوار کو روشن کرتے ہوئے دلکشی میں اضافہ کرتی ہیں۔

کُھلا اور شاندار

اس تصویر والا باتھروم بہت ہی کُھلا اور شاندار ہے کھلے باتھ روم ہر کسی کو اچھے لگتے ہیں اور اس کی سجاوٹ بھی آسان ہوتی ہے۔ 

واش بیسن یا سنک

واش بیسن کسی بھی باتھ روم میں بنیادی استعمال کی چیز ہے اس تصویر میں سفید اور کالے رنگ کے امتزاج والا ماڈرن واش  بیسن دیکھایا گیا ہے۔

پچکاری کا کام

اس باتھ روم میں سجاوٹ کے لیے دیواروں اور فرش پر پچکاری کا کام کیا گیا ہے جو اس کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہا ہے۔ 

دیوار پر پینٹگ

باتھ ٹب کے ساتھ والی دیوار پہ پینٹگ کر کہ اس کی سجاوٹ کی گئی ہے جو کہ خوبصورت لگ رہی۔

نیلا رنگ

باتھ روم کی سجاوٹ کے لیے اس میں مناسب رنگوں کا استعمال بھی اہم کردار ادا کرتا ہے اس تصویر میں ہر طرف نیلے رنگ کو استعمال کیا گیا ہے جو اس کی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ اس میں یکسانیت بھی پیدا کر رہا ہے۔

پُھو لوں والا گلدان

سجاوٹ کے لیے پھولوں والے گلدان کے استعمال سے آپ کے باتھ روم کی خوبصورتی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تصاویر

باتھ روم میں دیوار کی سجاوٹ کے لیے اس کے اوپر  تصویروں کو لگانا ایک اچھا آئیڈیا ہے۔

کیبنٹ کا استعمال

 دیوار کے ساتھ کیبنٹ بنانے سے آپکی بہت سی مشکلات حل ہوسکتی ہیں اس میں آپ بہت سی ضرورت کی اشیا رکھ سکتے ہیں اور سجاوٹ کے لیئے بھی استعمال ہوسکتا ہے۔

اسے دیکھیں۔ باتھ روم/غسل خانے کے منصوبے ترتیب دینے کے لیے گیارہ جدید تجاویز

ต้องการความช่วยเหลือสำหรับโปรเจคของคุณ?
ติดต่อเราได้เลย

ไฮไลท์จากนิตยสารของเรา