دیوان خانے میں پودوں کی سجاوٹ کے ۷ آئیڈیاز

Shahtaj Shahtaj
homify ห้องนั่งเล่น
Loading admin actions …

دیوان خانوں میں پودے یا گملے سجا کر کمروں میں کیا فرق پڑتا ہے؟ بہت فرق پڑتا ہے چاہے صحت کی بات ہو یا تازگی کی یا خوبصورت کی، پودے ہر لحاظ سے کار آمد ثابت ہوتے ہیں۔ کیوں نا ہم دیوان ضانے میں تازگی اور خوبصورتی کا احساس بڑھانے کے لئے پودوں کی سجاوٹ پر دھیان دیں؟ تو آئیے ہم آپکو دیوان خانے میں پودوں کی سجاوٹ کے ۷ مختلف آئیڈیاز بتاتے ہیں۔

۱۔ منفرد کونا

چھوٹے موٹے گملوں میں ہلکے پھلکے پودے لگا کر جب بڑھتا دیکھتے ہیں تو یہ چیز آپکی آنکھوں کو سکون اور ٹھنڈک کا احساس دلاتے ہیں، خصوصاََ جب گھر میں رہنے والے ان پودوں کے پاس زیادہ وقت گزاریں اور اس کی ہریالی کو اپنی آنکھیں میں بسا کر رکھیں تو اس سے آنکھوں کو سکون حاصل ہوتا ہے۔

۲۔ سیڑھیوں کے کنارے پر

اگر گھر کی دوسری یا تیسری منزل بھی ہے تو ان سیڑھیوں کے کنارے چھوٹے گملوں میں مختلف پھولوں کے پودے لگا کر رکھیں تو یہ بھی گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں اور اگر دیواریں سفید رنگ کی ہیں تو انکے پس منظر میں یہ چھوٹے چھوٹے پودے بہت ہی بھلے لگتے ہیں اور اگر ان میں چھوٹے چھوٹے پھول بھی لگے ہوں تو پھر کیا ہی بات ہے۔

۳۔ دیواروں پر پودے

بعض پودے مصنوعی بھی استعمال میں لیے جاسکتے ہیں۔ اسکا ایک فائدہ تو یہ ہے کہ یہ پودے جہاں مرضی لگائے جا سکتے ہیں، دوسرے یہ پودے کچھ عرصے کے بعد دھو کر دوبارہ لگا سکتے ہیں اور انکی رونق اور خوبصورتی میں کوئی فرق بھی نہیں آتا۔ جیسے کہ یہ پودے جنہیں دیوار پر لگایا گیا ہے اور شوکیس کے اوپر بھی ہرے پتوں اور سرخ اور گلابی پھول اپنی بہار دکھا رہے ہیں اور صاحب خانہ کی اس محنت کی داد دے رہے ہیں۔

۴۔ کونے میں بہار

دیوان خانے میں چونکہ مہمانوں کی آمد و رفت جاری رہتی ہے تو اس جگہ کی صفائی اور سجاوٹ کا خاص ضیال رکھنا پڑتا ہے۔ یہاں جو کمرے کا کونا ہے صاحب خانہ نے اس پر تھوڑا بڑا پودا بڑے کمرے میں لگا کر کونے میں بہار لانے کی پوری کوشش کی ہے اور ان کی کوشش کسی حد تک کامیاب بھی ہوئی ہے۔ اس سے مہمان گھر کے اندر ہی باغ میں بیٹھنے کا مزہ لے سکتے ہیں۔

۵۔ صوفے کے برابر میں پودے

دیوان خانے کے سامان جیسے صوفے، ایل سی ڈی، کونے کی میز وغیرہ کی سفید رنگوں کے درمیان دودھیا روشنی کا استعمال اور اس کے پس منظر میں کونے کی میز پر مناسب سائز کا پودا جس میں پتلی اور لمبی پتیون والا پودا لہلہا رہا ہے۔ اسکے دوسری طرف بھی چھوٹے سے گملے میں پھولوں والا پودا سجا ہوا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو مزید چھوٹے گملوں کا اضافہ کر سکتے ہیں کیونکہ پودے جیسے بھی ہوں دیکھنے والے کے دل کو موہ لیتے ہیں۔

۶۔ داخلی دروازے کے پاس

خوبصورت گھر کے ساتھ ایک بڑا سا گملا پودے سمیت اگر داخلی دروازے کے پاس رکھا جائے تو آنے والے مہمانوں پر خوشگوار تاثر پیدا ہوتا ہے۔ یہاں پر بھوے رنگ کے گھر کے ایک طرف بڑا پودا لگا دیا گیا ہے جو اپنی جسامت کی وجہ سے کافی نمایاں نظر آرہا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو دونوں اطراف میں ایسا پودا لگا سکتے ہیں اور اگر آپ کا دل چاہے تو باغبان کے مشورے سے دروازے کے ایک طرف چنبیلی کی بیل بھی لگا سکتے ہیں تاکہ پودوں کے ساتھ پھولوں کی قدرتی مہک بھی اپنی سانسوں میں بسا سکتے ہیں۔

۷۔ کمروں کے درمیان

سفید فرنیچر سے آراستہ یہ کمرہ جو دیوان خانے اور کھانے کے کمرے کو ایک ساتھ نمایاں کر رہا ہے اس میں سفید فرنیچر کے ساتھ سنہری روشنی کا استعمال جگہ کی خوبصورتی کو اجاگر کرتا ہے۔ یہاں پر چھوٹے گملوں میں پودے لگا کر انہیں سجایا گیا ہے اور دوسری طرف کھجور کے درمیانے سائز کے درخت اس جگہ کو قدرتی رنگ دے رہے ہیں اور سفید رنگ کے پس منظر میں یہ پودے انوکھا رنگ دکھا رہے ہیں۔

دیوان خانے کے ائیڈیاز کے بارے میں جاننے کے لئے پڑھیں: دیوان خانے میں صوفے لگانے کے ۸ شاندار آئیڈیاز

ต้องการความช่วยเหลือสำหรับโปรเจคของคุณ?
ติดต่อเราได้เลย

ไฮไลท์จากนิตยสารของเรา