جدید انداز کے غسل خانوں کے لیے چند مفید مشورے

Hamna – Homify Hamna – Homify
odcienie S Z A R O Ś C I, DK architektura wnętrz DK architektura wnętrz ห้องน้ำ
Loading admin actions …

غسل خانہ آپ کے گھر کا وہ حصہ ہوتا ہے جدھر کا رخ دن بھر کے کام کاج کے بعد گھر کا ہر فرد پرسکون اور تازہ دم ہونے کے لیے کرتا ہے۔ لیکن سوچیں اگر ادھر کا ماحول ہی پرانا اور خوفناک سا ہو تو کون اس طرح کی جگہ پر آ کر تازہ دم محسوس کر سکتا ہے؟ اسی لیے غسل خانہ اس انداز سے بنا ہونا چاہی جدھر داخل ہوتے ہی ساتھ سکون اور تازگی کا احساس ملے۔

آج کل کے جدید دور کے غسل خانے اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیے جاتے ہیں۔ نہ صرف اس کو دیکھ کر تازہ انداز ملتا ہے بلکہ اس کا تاثر بھی بہت خوبصورت ہوتا ہے۔

غسل خانے کی آرائش کے لیے بہت سی باتوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے، جیسے کون سا رنگ، کس طرح کا فرش، کیسے لوازمات وغیرہ اور آگر آپ کے پاس جگہ چھوٹی ہے تب تو اور بھی زیادہ دھیان دینا پڑتا ہے۔ کیونکہ چھوٹی جگہ کی آرائش اگر آپ درست انداز میں نہیں کریں گے تو وہ جگہ مزید تنگ اور گھٹن زدہ لگنے لگے گی۔

آپ کو ان پریشانیوں سے بچانے کے لیے ہم آپ کے لیے آج ہومی فائی میں لائے ہیں ان سوالوں کے جواب جو عام طور ایک جدید انداز کا غسل خانہ تیار کرتے وقت سامنے آ سکتے ہیں۔

غسل خانے کی دیواریں اور فرش کس انداز کے ہوں؟

غسل خانے کے فرش اور دیواروں کے لیے مارکیٹ میں بہت سے انداز موجود ہیں۔ اگر آپ اپنے غسل خانے کو سادہ رکھنا چاہتے ہیں تو آپ سادہ ٹائلز استعمال کر سکتے ہیں۔  آج کل جدید غسل خانوں میں پیٹرن والے فرش بہت مشہور ہیں۔ اس کے علاوہ دیواریں بھی بہت مختلف انداز کی موجود ہیں۔ اس لیے آپ اپنے ذوق کے مطابق ان میں سے چناؤ کر سکتے ہیں، بس یاد رکھیں کہ غسل خانہ ایک ایسی جگہ ہے جدھر ہر وقت نمی موجود رہتی ہے اس لیے واٹر پروف مٹیریل کا انتخاب کریں۔

ایک جدید غسل خانے کے لیے کون سے رنگ بہترین ہیں؟

غسل خانے کسے لیے رنگوں کا چناؤ مکمل طور پر آپ کے ذوق پر منحصر ہے۔ آپ رنگوں کو ایک ساتھ استعمال کر کے منفرد انداز بھی حاصل کر سکتے ہیں اور مدھم رنگوں کے چناؤ سے سوبر اور جدید انداز بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ بس ایک بات یاد رکھیں کہ گہرے رنگوں کے چناؤ سے تھوڑا تنگ سا تاثر آتا ہے تو اگر آپ کا غسل خانہ چھوٹا ہے تو گہرے رنگوں کے استعمال سے پرہیز کریں۔

چھوٹے غسل خانے کی آرائش کس طرح کی جاۓ؟

چھوٹے غسل خانوں کی آرائش نسبتاً بڑے غسل خانوں کی آرائش سے مشکل ہوتی ہے۔ اس لیے اگر آپ کے پاس چھوٹا غسل خانہ ہو تو اس کی سجاوٹ کے وقت آپ کو بہت احتیاط سے کام لینا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں ہم آپ کو چند ایسی باتیں بتانے لگے ہیں جو غسل خانے کی آرائش کے ماہرین سے منظور شدہ ہے۔ سب سے پہلے تو چھوٹے غسل خانوں میں آپ باتھ ٹب لگانے سے گریز کریں، اس سے آپ کی جگہ خواہ مخواہ گھرے گی اور آپ کا غسل خانہ بہت تنگ تنگ لگے گا۔ اس کی جگہ آپ ایک کونے میں شاور لگا لیں، اور باقی کے غسل خانے کو پانی کے چھینٹوں سے بچانے کے لیے شاور کے گرد شیشے کی دیوار لگا لیں۔ دوسری بات، کوشش کریں کہ آپ چھوٹے غسل خانے میں ہلکے رنگ استعمال کریں اور قدرتی روشنی کا انتظام کریں۔ اس طرح چھوٹی جگہ بھی کشادگی کا تاثر دینے لگے گی۔ آخری بات یہ کہ چھوٹے غسل خانے میں ضرورت کے مطابق کم سے کم اشیاء رکھنی چاہئیں تاکہ آپ کے پاس زیادہ سے زیادہ جگہ میسر ہو۔

غسل خانے کے لوازمات کے لیے چند مشورے کیا ہیں؟

سب سے پہلے تو آپ کی جگہ پر منحصر ہے کہ آپ کا غسل خانہ کتنے بڑے سائز کا ہے۔ اگر خوش قسمتی سے آپ کا غسل خانہ بہت بڑا ہے تو آپ اس میں اپنی مرضی سے بہت ساری چیزیں رکھ سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کے پاس جگہ کم ہے تو کوشش کریں کہ ادھر کم سے کم چیزیں رکھیں ۔ اس کے علاوہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے غسل خانے میں ایک نہ ایک شیلف یا الماری تو موجود ہو تاکہ آپ اپنی تمام ضروری اشیاء اس میں آرام سے رکھ سکیں۔

اپنے غسل خانے کی فٹنگز اور سنک وغیرہ اس انداز کی چنیں جو کہ آپ کے غسل خانے کی دیواروں اور فرش کے ساتھ اچھا لگے۔

ایک غسل خانے کو مزید بہتر کس طرح بنایا جا سکتا ہے؟

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ اپنے غسل خانے میں جدید انداز لانا چاہتے ہیں تو صرف تھوڑے سے ہی اضافوں سے آپ کے غسل خانوں میں بہت بہتری آ جاۓ گی۔ جیسے آج کل غسل خانوں میں تازگی لانے کے لیے پودوں کا استعمال بہت زیادہ مشہور ہو گیا ہے تو آپ بھی اپنے غسل خانے میں صرف ایک پودے کا اضافہ کر کہ بہت بہتری لا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ چند خوبصورت روشنیوں کے اضافے سے آپ کا غسل خانے بہت جدید انداز پیش کرنے لگے گا۔ اس کے علاوہ اگر آپ اپنی پوری دیوار تبدیل نہیں کرنا چاہتے تو واٹر پروف وال پیپر سے بھی آپ کے غسل خانے کو بہت دلکش انداز ملے گا۔

سب سے آخری بات یہ ہے کہ غسل خانہ ایک ایسی جگہ ہے جدھر سب سے زیادہ نمی موجود رہتی ہے اس کی وجہ سے بہت نقصان دہ بکٹیریا ادھر پرورش پاتے ہیں، تو ان سے بچاو کے لیے ادھر کی صفائی پر خاص توجہ دیا کریں۔ ویسے بھی گندی جگہ آپ کے غسل خالے کی ساری خوبصورتی برباد کر دے گی۔

اس کے علاوہ اگر آپ مزید مشورے چاہتے ہیں تو اس آئیڈیا بک کو ضرور دیکھیں۔

ต้องการความช่วยเหลือสำหรับโปรเจคของคุณ?
ติดต่อเราได้เลย

ไฮไลท์จากนิตยสารของเรา