سٹور کرنے کے 15 بہترین آئیڈیاز جو آپ کو پسند آئیں گے | homify

سٹور کرنے کے 15 بہترین آئیڈیاز جو آپ کو پسند آئیں گے

usranaz usranaz
CABINET ห้องทำงาน/อ่านหนังสือ กระจกและแก้ว
Loading admin actions …

15 چھوٹی لیکن مفید سٹور کرنے کی جگہیں!

تعداد اور عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے ہمارا خاندان بڑھتا ھے، ہماری ضروریات بھی بڑھتی رہتی ہیں اور  جگہ کم ھوتی جاتی ھے،خاص کر ہمارے سٹور کرنے کی جگہ جسے اگر آغاز میں گھر بنانے کے ڈیزائن کے ساتھ ہی اہمیت نہ دی جائے۔ایک وقت آتا ھے جب گھر میں بستروں اور گدوں کو سٹور کرنے کی جگہ نہیں ملتی! اسی طرح سردیوں کے کپڑے گرمیوں میں اور گرمیوں کے کپڑے سردیوں میں ،چھٹیوں میں صرف استعمال کرنے والے برتن اور پین، یا ایسے لوازمات جنیں ہم صرف خاص موقعوں اور تقریبات میں استعمال کرتے ہیں، ان تمام چیزوں کو سنبھالنے کے لئے جگہ کی ضرورت ھوتی ھے۔

سب سے برااحساس تب پیدا ھوتا ھے جب آپ کا بستر چیزوں سے بھرا پڑا ھو، باورچی خانہ میں برتن بکھرے پڑے ھوں، میز پر اور سیڑھیوں پر سامان بکھرا پڑا ھو اور یہ سمجھ نہ آ رہی ھو کہ ان چیزوں کو سٹور کہاں کیا جائے۔؟

ایک پیشہ ور ماہر کی نظر سے دیکھتے ھوئے ہم آپ کے گوشوں میں ان سب اشیاء کو یا اس سے بھی زیادہ اشیاء کوسٹور کرنے کی جگہیں ڈھونڈ سکتے ہیں۔کچھ ترتیب بنا کر ہم، سیڑھیوں، صوفہ اور پلنگ کے نیچے خالی جگہوں کو استعمال کر سکتے ہیں،آئینے کے پیچھے،باورچی خانے کے فارغ کونوں میں اور کچھ ایسی جگہوں کو تلاش کر سکتے ہیں جن کا آپ شائد سوچ بھی نہیں سکتے۔آپ کی مدد کی خاطر ہم کچھ آئیڈیاز لے کے آئے ہیں تو چلیں ! آغاز کرتے ہیں۔

1۔ ڈریسنگ کا کمرہ اور خواب گاہ

Eightytwo ห้องนอน

آپ پلنگ کو ایسی جگہ رکھیں کہ اس کی ایک طرف جگہ بچ جائے، وہاں آپ دیوار کی مدد سے تقسیم کر کے پلنگ کو محدود کر سکتےہیں، جب کہ دیوار کی دوسری طرف خالی جگہ پر آپ کپڑوں کی المری نصب کریں۔ اس ظرح آپ کے پاس اپنی خواب گاہ میں بغیر کچھ تعمیر کئے اپنا ڈریسنگ روم بن گیا ھے۔ 

2. دروازے کے پیچھے کا انتظام

اپنے باورچی خانہ کے لئے، مصالحہ جات تک آسانی سے رسائی حاصل کرنے کے لےلئے، آپ الماریوں اور کیبنٹ کے دروازوں کے پیچے ان کے لئے شیلفیں اور ریک ترتیب دیں،اس کا فائدہ یہ ھوگا الماریوں کی خالی جگہ استعمال کر کے مصالحہ جات کو استعمال کے بعد الماری کا دروازہ بند کرنے سے یہ سب چیزیں چھپ جائیں گی۔

3۔ صوفے کے نیچے

اپنے کمرے کو منظم اور اچھی طرح رکھنے کے لئے،ایسی اشیاء جو آپ خاص موقعوں جیسے کرسمس، عید وغیرہ پر استعمال کرتے ہیں جیسے کشن یا کچھ سجاوٹی اشیاء، یا مہمانوں کے لئے اضافی کمبل وغیرہ ،ان چیزوں کو آپ صوفے یا صوفی کے نیچے سٹور کر سکتے ہیں۔ یہ کام آپ خود بھی کر سکتے ہیں اور کسی ماہر کار پینٹر سے مدد بھی لے سکتے ہیں۔ ان درازوں کے سائز کو مجودہ جگہ کے مطابق بنائیں اور آسانی سے باہر اور اندر کھینچنے کے لئے پہیئے بھی لگوائیں۔

4۔ سیڑھیوں کے نیچے درازیں

130 Cheviot Gardens Roberts 21st Century Design บันได โถงทางเดิน ระเบียงที่เก็บของ
Roberts 21st Century Design

130 Cheviot Gardens

Roberts 21st Century Design

سیڑھیوں کے نیچے الماری نصب کر کے یا کھونٹیاں لگا کر کپڑوں کو لٹکا کر سٹور کرنا عام سی بات ھے،تا ہم اس جگہ کے لئے ایک خوبصورت اور جدید تجویز یہ ھے کہ یہاں لکڑی کی خوبصورت شیلفین نصب کی جائیں۔ یہ فعا لیت کے حساب سے مضبوط اور آسانی سے باہر سرکائی جا سکتی ہیں۔ اس کے ایک حصہ کو درازوں کے لئے وقف کر کے باقی حصے کو کپڑے لٹکانے، یا میز اور کرسی رکھ کے استعمال میں لایا جا سکتا ھے۔

5۔ دروازے کے اطراف میں

Eightytwo ห้องนอน

کمرے کے داخلے میں، دروازے کو آس پاس،ایسی بہت سی خالی جگہیں سٹور کے لئے موجود ھوتی ہیں جن پر ہم توجہ نہیں دیتے۔چونکہ یہ جگہ متواتر استعمال میں نہیں ریتی اسلئے آپ یہاں کتابوں کو منظم طریقے سے رکھنے کے لئے،سجاوٹی اشیاء رکھنےشیلف ترتیب دے سکتے ہیں۔اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ بہت بڑی نہ ھو،چھوٹی اور مناسب سائز کا ماڈولر بہترین منظر پیش کرتا ھے۔، کاغزات اور اہم دستاویزت کو سنبھالمے کے لئے ماڈولر نصب کر سکتے ہیں۔

6۔ عمودی طرز

چھوٹی جگہوں پر، یہ ضروری ھوتا ہے کہ آپ اس کی اونچائی سے فائدہ اٹھائیں،اس کے لئے بہترین انتخاب کتابوں کو محفوظ کرنے کے لئے غسل خانہ یا سٹور روم میں شیلفوں کا استعمال، یا واشنگ مشین کے اوپر سرف،صابن اور ڈٹرجنٹ رکھنے کی شیلف کا استعمال یا دھلے کپڑوں کو ترتیب سے رکھنے کے لئے سٹور روم میں شیلفوں کا اونچائی میں استعمال بہت فائدہ مند ھو سکتا ھے۔

7۔ سیڑھیوں کے نیچے حیران کُن شیلفیں

CABINET ห้องทำงาน/อ่านหนังสือ กระจกและแก้ว

اگر آپ سیڑھیوں کے نیچے کپڑوں کو لٹکانے کے لئے الماریوں اور درازوں کو استعمال کر رہے ہیں تو ان پر فیشنی دروازوں خاص کر روشن رنگوں،پالش شدہ لکڑی یا خوبصورت شیشوں کے دروازوں کو استعمال کرکے جدید اور خوبصورت ٹچ دے کر اس جگہ سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ ترتیب آپ کی جگہ کو عملی فائدہ دے کرگھر کی خوبصورتی کو مزید دلکش بنا دیتی ھے۔

8۔ ملٹی میڈیا کا مرکز

سیڑھیوں کے نیچے والے حصے سے فائدہ اٹھانے کا ایک اور طریقہ اس جگہ میں ملٹی میڈیا جیسے ٹیلی وژن، ٹیپ ریکارڈر، ویڈیو گیمز اور کوئی بھی الیکٹرانکس سے متعلق اشیاء کو رکھ کر پورا خاندان ایک ساتھ بیٹھ کر یا علیحدہ علیحدہ بھی اس سے لظف اندوز ھو سکتے ہیں۔آپ اس جگہ کو تقسیم کر کے اس میں کتابوں کے لئے، پھولوں اور گلدان کے لئے یا سجاوٹی اشیاء کو نمائش کے لئے رکھنے کے لئے مختلف شیلفیں بنا  سکتے ہیں۔ 

9۔ کونوں کا فائدہ

ہم عام طور پر اپنے گھر کے کونوں پر توجہ نہیں دیتے۔ان میں بہت زیادہ چیزیں رکھ کر انہیں برباد کر دیتے ہیں۔اب ایسا کرنا چھوڑ دیں ! اپنے کمرے کے کونوں سے فائدہ اٹھائیں۔ مختلف سطحوں پر شیلف بنائیں اور انہیں کسی ایک دیوار کے ساتھ منسلک نہ کریں۔کم از کم دو دیواروں کی مدد سے انہیں تشکیل کریں۔ یہ متاثر کُن تاثر پیدا کرے گا اور آپ کی کتابوں اور چیزوں کو سنبھال کر رکھنے کے لئے بھی مناسب جگہ فراہم کرے گا۔

10۔ ہر تکون کا فائدہ اٹھائیں

اگر آپ کے گھر کی چھت کی بناوٹ ڈھلوانی سطح کی ھے تو آپ اس خصوصیت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔  اپنی پسند کے مطابق کتابوں کی الماری، ڈریسر، میز یا ملٹی میڈیا سینٹر کو ترتیب دیں، اور آپ کو مختلف سائز اور جگہوں پر دیدہ زیب شیلف ، جیسے اخبارات، موسیقی کے نظام دوسری چیزوں کو ذخیرہ کرنے کے اپنے الیکٹرانک آلات کے لئے کیبلز چارج کے لئے اور کمپیوٹر وغیرہ رکھنے کے لئے بہترین سٹورشیلفوں کی صورت میں مل جائیں گے۔

11۔ دیوار میں نصب الماریاں

آپ نے اس خیال کے بارے میں پہلے کیوں نہیں سوچا؟ تصور کریں ! یہ بہت حیران کُن ھے، یہ سچ ھے؟ دیواروں کا فائدہ اٹھاتے ھوئے ان میں جدید سٹور کے طور پر استعمال کریں۔بالکل یہ دیوار زیادہ وزن برداشت نہیں کر سکتی،اسلئے اسے تقسیم کر دیں۔ آپ دیوار کی کھوکھلی جگہیں، سوراخ ،ریلنگ، باڑ اور عمودی ستونوں کو سٹور بنانے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ دیواروں کا فائدہ اٹھاتے ھوئے اس میں شیلفبں بنا کر ان کے اوپر دروازے نصب کر دیں۔یہ ایک بہترین سٹوریج کے علاوہ ایک جدید اور متاثر کُن ماحول پیدا کر دے گا۔

12۔ آئینے کے پیچھے

اگر آپ کے رہائشی کمرہ، خواب گاہ یا ڈریسنگ روم میں ایک مکمل لمبائی کا آئینہ ھے تواس کا فائدہ اٹھاتے ھوئے اس میں ایک الماری نصب کر دیں۔اگر آپ کی دیوار ہلکے مواد سے بنی ھوئی ھے تو ا س می ایک طاق تخلیق کریں اس میں لکڑی کا خانہ بنائیں اور اس میں شیلف بنا کر ٹانک دیں ۔اور اسے آئینے سے ڈھانپ دیں۔ اس سٹور میں آپ جوتے، کنگن،جیولری، میک اپ کا سامان اور کوئی بھی قیمتی سامان جسے آپ محفوظ کرنا چاہتے ہیں اس میں رکھ کر محفوظ کر لیں۔

13۔ درازوں کی بہتات

LUMI ห้องแต่งตัว

یہ کوئی قاعدہ نہیں ھے کہ آپ ایک الماری کو صرف ایک ہی دراز کے طور پر استعمال کریں،آپ اس الماری کا فائدہ اٹھاتے ھوئے اس میں تنگ، چھوٹی اور بڑی بہت سی درازیں نصب کر سکتے ہیں۔آپ ان درازوں میں زیورات، دوسری میں بیلٹ، تیسری میں میک اپ کا سامان اور اسی طرح ہر دراز میں مختلف قسم کا سامان محفوط کر سکتے ہیں۔

14۔ چھوٹی خالی جگہوں کا فائدہ اٹھاتے ھوئے

Vashantsev Nik ห้องนั่งเล่น

ہر جگہ کسی مقصد اور فعالیت کے طور پر استعمال ھو سکتی ھے۔اگر کسی بھی جگہ میں مطالعے کی جگہ پر، باورچی خانہ میں یا کسی بھی جگہ 15 سینٹی میٹر کی جگہ خالی پڑی ھے تواس جگہ شیلف رکھیں اور اسے کھانے پکانے کی تراکیب کی کتابوں ،بچوں کے کھلونے،ٹیپ ریکارڈر، باورچی خانہ کے آلات اور سجاوٹی اشیاء کو سٹور کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ جگہ بہت مفید بن سکتی ھے۔

15۔ سجاوٹ کے طور پر استعمال کریں۔

homify ห้องนั่งเล่น

اگر آپ پہلے ہی دیوار میں شیلف بنا کر اسے سٹور بنانے کے ٹاسک پر کام کر رہے ہیں تو اس کا بھی فائدہ اٹھاتے ھوئے اسے کمرے کی خوبصورتی بڑھاتے ھوئے اسے سجاوٹ کے طور پر پیش کریں اور اسے دلکش بنائیں۔ اس میں روشنی کا انتظام کریں، ایل۔ای، ڈی لائٹ کو شیلف میں لگائیں، شیلفوں کو خوبصورت تکونی شکل میں بنائیں، جدید سٹئل اور منفرد سائز کی شیلفوں کا اضافہ کریں، یہ آپ کے کمرے کی جدت، خوبصورتی اور دلکشی کو بڑھانے کے ساتھ سٹور کے طور پر بھی مفید ثابت ھونگی۔

บ้านเดี่ยวชั้นเดียวพร้อมที่จอดรถสองคัน
Arrow navigation 3b3136b1
Casas inHAUS บ้านและที่อยู่อาศัย

ต้องการความช่วยเหลือสำหรับโปรเจคของคุณ?
ติดต่อเราได้เลย

ค้นพบแรงบันดาลใจให้บ้านของคุณ