کم بجٹ میں گھر کی سجاوٹ | homify | homify
Error: Cannot find module './CookieBanner' at eval (webpack:///./app/assets/javascripts/webpack/react-components_lazy_^\.\/.*$_namespace_object?:2982:12) at at process._tickCallback (internal/process/next_tick.js:189:7) at Function.Module.runMain (module.js:696:11) at startup (bootstrap_node.js:204:16) at bootstrap_node.js:625:3

ร้องขอการเสนอราคา

หมายเลขไม่ถูกต้อง กรุณาตรวจสอบรหัสประเทศ รหัสพื้นที่และเบอร์โทรศัพท์
เมื่อคลิก 'ส่ง' ถือว่าฉันได้อ่านและยอมรับ นโยบายความเป็นส่วนตัว รวมทั้งยินยอมให้ข้อมูลถูกนำไปใช้ต่อไป
หมายเหตุ ในอนาคตคุณสามาถยกเลิกการอนุญาตได้ทุกเมื่อด้วยการส่งอีเมลไปที่ privacy@homify.com

کم بجٹ میں گھر کی سجاوٹ

Resham Ejaz Resham Ejaz
โดย ROSA PURA HOME STORE โมเดิร์น
Loading admin actions …

گھر کے اندرونی حصے کی سجاوٹ آپ کے بجٹ پر ایک بڑی ضرب ثابت ہو سکتی ہے۔ جن لوگوں کو یہ کام پسند ہو ان کے لیے سجاوٹ کبھی ختم نہیں ہوتی، وہ ہر وقت کچھ نہ کچھ بہتر بنانے کے چکر میں رہتے ہیں اور بجٹ آسانی سے ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔ ایک نیا پردہ یہاں، ایک فریم وہاں، بالکونی کے لیے بہترین پودے… . اور پیسے غائب! تو ہمارا آج کا مضمون آپ کو کم پیسوں میں گھر سجانے کی تراکیب دینے کے لیے وقف کیا گیا ہے۔ جہاں لوازمات کی ضرورت ہو صرف وہیں ان کا استعمال کریں اور آپ کا بجٹ کنٹرول کرنا آسان ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ آپ کے پاس خاص آپ کی پسند کی سجاوٹ ہو گی جو آپ کو اور کسی گھر میں نہیں ملے گی۔ کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کو کیا اور کیسے کرنا ہے؟ تو ہمارے ساتھ چلیے اور تمام تراکیب حاصل کیجیے۔

دیوار پر لگے چھلے

یہ چھلے جو ہم پس منظر میں دیکھ رہے ہیں، یہ آرٹ کا ایک مہنگا نمونہ ہو سکتے ہیں… . یا یہ مختلف سائز کے سائیکل کے حلقے بھی ہو سکتے ہیں جن کی صفائی وغیرہ کر کے انہیں دیوار پر لگایا گيا ہو۔ کیا آپ نے یہ سوچا تھا؟ چیزوں کو دوبارہ استعمال میں لانا نہایت مزے دار کام ہے کیوں کہ یہ نئے چہرے کے ساتھ ایک نئی زندگی بھی دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اس قسم کی سجاوٹ آپ کے بارے میں بہت کچھ بتاتی ہے، تو یہ ناممکن ہے کہ آپ کا گھر آپ کی عکاسی نہ کرے۔

اپنے آلات موسیقی کو فن پاروں میں تبدیل کریں

پچھلی تجویز کو جاری رکھتے ہوئے، اگر آپ کوئی آلہ موسیقی بجاتے ہیں یا آپ کو اپنے گٹار سے نت نئی دھنیں بکھیرنا پسند ہے تو اپنی زندگی کے اس عنصر کو گھر کی سجاوٹ میں لے آئیں۔ آلات موسیقی دکھانے کی ایک اعلی جگہ لاؤنج ہے، کیوں کہ اس طرح آپ اتنے دوستوں کے سامنے اپنے ہنر کا مظاہرہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔

وینائل کی سجاوٹ

โดย Staging Factory มินิมัล

وینائل کی سجاوٹ بہت سے رنگوں اور شکلوں میں دستیاب ہے۔ آپ بہت سارے ڈیزائنز میں سے تصویریں اور قول چن سکتے ہیں۔ آج کل یہ مارکیٹ میں چھائے ہوئے ہیں اور آپ یہ لوازمات سستے داموں حاصل کر سکتے ہیں۔ انہیں کچن، لاؤنج، خواب گاہ یا باتھ روم میں استعمال کریں اور نتیجہ ہمیشہ شاندار رہے گا۔

تکیوں اور فریم کا ایک جیسا کپڑا

کیا آپ اپنی میز یا لاؤنج میں رکھی کرسیوں پر کور چڑھانا چاہتے ہیں؟ اچھی بات ہے۔ تو اسی کپڑے کو اپنی خواب گاہ میں سجاوٹی تکیے یا فریم کر کے دیوار پر لٹکانے کے لیے استعمال کریں۔ ایک طرح کی دو سے تین چیزوں کا استعمال کریں تا کہ سجاوٹ ہم آہنگ لگے۔

رنگین دیوار

ایک دیوار پر رنگ کرنے کا نتیجہ خاصا متاثر کن ہوتا ہے، چاہے وہ کتنی ہی بڑی یا چھوٹی ہو۔ اور یہ شاندار ہے کیوں کہ اس طرح بہت سے آرائشی سامان کے بغیر ہی جگہ سج جاتی ہے۔ آپ کمرے کے ایک حصے پر رنگ کر کے آسانی سے اپنی پسند کی زندگی حاصل کر سکتے ہیں۔ کتنا آسان ہے نا۔

مختلف عناصر یا بڑے بڑے آئینے

ہمیں گھر میں آئینوں کی طاقت کا اندازہ پہلے سے ہے۔ اگر آپ کو یہ پسند ہیں تو کیوں نہ سجاوٹ کے لیے ان کا استعمال کیا جائے؟  آپ ماضی میں واپس جا کر پلیٹیں بھی لٹکا سکتے ہیں جیسا کہ آپ کے ماں باپ یا دادا دادی کیا کرتے تھے۔ ایک اور چیز جو بہت اچھی لگتی ہے وہ دیوار پر لگے خالی فریم ہیں۔ کیا آپ نے کبھی ان کا تجربہ کیا؟

ہیڈ بورڈ کے طور پر سکرین

یاد کریں وہ شاندار سکرین جسے حاصل کرنے کے لیے آپ ایک مہینے سے بے تاب ہیں مگر خرید نہیں پا رہے کیوں کہ آپ کے پاس اسے رکھنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے؟ اسے اٹھائیں اور گھر لے آئیں۔ اسے رکھنے کی بہترین جگہ بستر اور اس کا کنارا ہے تو اس کے لیے گھر بنائیں۔

ایک سادہ شامیانہ

Sítio da Lezíria โดย Atelier Data Lda โมเดิร์น
Atelier Data Lda

Sítio da Lezíria

Atelier Data Lda

خاص کر خواب گاہوں کے لیے: چار چوبہ بستر۔ کیسے؟ بستر کے اوپر پکے لگائے گئے لکڑی کے تختے اور اثر لانے کے لیے ایک باریک ریشمی جالی کا کپڑا۔ آسان اور سستا اب ناممکن نہیں۔

تازہ پھول خریدیں

ทันสมัย  โดย homify, โมเดิร์น

تازہ پھول ماحول کو خوبصورت اور خوشبودار بناتے ہیں۔ اور یہ مہنگے بھی نہیں ہوتے۔ زیادہ دن زندہ رہنے والے پھول چنیں، یہ کئی دنوں کے لیے ایک آسان اور سستی سجاوٹ کا کام دیں گے۔

فالتو تولیے ترتیب دیں

โดย homify โมเดิร์น แผ่น MDF

اور چونکہ آپ کا باتھ روم بھی توجہ کا مستحق ہے، تولیوں کو اچھی طرح فولڈ کر کے ترتیب دیں تا کہ یہ کمرہ پرآسائش ہوٹلوں جیسا لگے۔

تصویریں یا مفت پوسٹ کارڈ

کیا آپ نے کبھی ریستورانوں کے باہر مفت ملنے والے شاندار پوسٹ کارڈز پر توجہ دی؟ اگر آپ انہیں جمع کرتے ہیں تو کیوں نہ گھر کی ایک دیوار کو ان سے بھرا جائے؟ آخری نتیجہ منفرد ہو گا۔ اور آپ ان کے درمیان تصاویر بھی لگا سکتے ہیں (یا ان کے ساتھ بھی یہی کام کر سکتے ہیں)۔

مزید جانئے: ۷ عام غلطیاں جن کی وجہ سے آپ کا گھر بے ترتیب لگتا ہے اور ان کے حل۔

โดย Casas inHAUS โมเดิร์น

ต้องการความช่วยเหลือสำหรับโปรเจคของคุณ?
ติดต่อเราได้เลย

ค้นพบแรงบันดาลใจให้บ้านของคุณ