۸ خوبصورت اور سستے کچن جو آپ کو فورا نقل کرنے چاہئیں

Resham Ejaz Resham Ejaz
The Shah Villa , Elevate Lifestyles Elevate Lifestyles ห้องครัว
Loading admin actions …

آج کل کچن کی تعمیر و تجدید مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔ آپ کو فرش، دیواروں، کاؤنٹر، الماریوں اور یہاں تک کہ سامان کے بارے میں بھی سوچنا ہوتا ہے۔ 

آپ سستی قیمت پر ملنے والے اچھے مواد اور شاندار مصنوعات کے ساتھ اپنی مرضی کی تبدیلی حاصل کر سکتے ہیں۔ 

مگر عام طور پر ہم مہنگے انتخابات کے بارے میں بالکل نہیں سوچتے۔ نئے کچن کی تعمیر یا تجدید کرتے وقت ہم وہ بہت سے انتخابات دیکھتے ہیں جو ہمارے بجٹ میں پورے آ جائیں۔ یہ پریشانی والی کوئی بات نہیں، کچن کے بہت سے شاندار انتخابات ہیں جو آپ کو زیادہ مہنگے نہیں پڑیں گے۔

دراصل آج ہومی فائی پر ہم نے ۸ خوبصورت اور سستے کچن اکٹھے کیے ہیں جو آپ کو فورا نقل کرنے چاہئیں۔

چینی مٹی چنیں

homify ห้องครัว

یہ کوئی راز کی بات نہیں کہ گرینائٹ اور سنگ مرمر جیسے مادے کافی مہنگے ہوتے ہیں تو اگر آپ کے پاس سارے کچن میں انہیں استعمال کرنے کے پیسے نہیں ہیں تو ان کے بجائے چینی کے کاؤنٹر چنیں جو چینی کی ٹائلوں والی دیواروں کے ساتھ ہم آہنگ لگتے ہیں، جیسا کہ ہم ان پیشہ واران کے ڈیزائن میں دیکھ سکتے ہیں۔

سارے کچن کے لیے سب سے سستا گرینائٹ چنیں

DI - Cocina, Estudio .m Estudio .m ห้องครัว

گرینائٹ کھانا پکانے کے لیے بہترین انتخاب ہے اور آپ ان کی بڑی تعداد میں سے اپنی مرضی سے اور اپنے بجٹ کے مطابق کوئی بھی چن سکتے ہیں۔ آپ کوئی ایسا ضرور ڈھونڈ لیں گے جو آپ کے بجٹ میں پورا آتا ہو اور اس طور آپ کچن میں گرینائٹ استعمال کر سکیں گے۔

اگر ممکن ہو تو الماریاں دوبارہ استعمال کریں

homify ห้องครัว

اپنے کچن کو سستے داموں مکمل طور پر تبدیل کرنے کے لیے وہاں پہلے سے رکھا فرنیچر دوبارہ استعمال میں لائیں۔ 

مثال کے طور پر اگر آپ کے گھر میں لکڑی کی الماریاں ہیں تو آپ ان پر نیا رنگ کر کے انہیں واپس لگا سکتے ہیں اور اس طرح اپنے کمرے کو ایک تازہ احساس دے سکتے ہیں۔ اگر یہ کسی اور مادے کے ہوں تو آپ ان پر پلاسٹک چپکا کر کچن کا انداز ایک لمحے میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

الماریوں کے لیے مختلف اقسام کی لکڑی ملاحظہ کریں

Krishnakumar Residence Interiors, dd Architects dd Architects ห้องครัว

یہ سچ ہے کہ لکڑی مہنگی ہو سکتی ہے مگر صرف تب جب آپ درست قسم کی لکڑی نہ چنیں۔ جیسا کہ صنمبر کی لکڑی سستی ہوتی ہے اور الماریوں کے لیے بہترین بھی۔ اگر آپ اسے صحیح طرح سے پیش کر سکیں تو یہ لازوال ہونے کے ساتھ ساتھ حسین اور جدید بھی نظر آتی ہے۔

MDF کے ساتھ تجربات کریں

homify ห้องครัว

MDFلکڑی کا درمیانی کثافت والا تعمیراتی مادہ ہے جو فرنیچر اور کچن کی الماریوں کے لیے بہترین ہے۔ آپ اس مواد کو ایسی ساخت دے سکتے ہیں یا اس پر ایسا رنگ کر سکتے ہیں جس سے یہ اصلی لکڑی جیسا معلوم ہو۔

پتھر چنیں

اگر آپ کچن کی تعمیر و تجدید کے دوران کچھ رقم بچانا چاہتے ہیں تو پتھر کے کاؤنٹر چنیں جو دیواروں کے ساتھ ہم آہنگ ہوں گے۔ ان پر رنگ کیا جا سکتا ہے یا چینی کی ٹائلیں لگائی جا سکتی ہیں۔

یہ ایک شاندار دیہی وضع ہو گی۔

دیواروں پر چمکدار اثر کے لیے شیشے کے ساتھ چھوٹی اینٹوں والی ٹائلیں لگائیں

Interior designs, Allied Interiors Allied Interiors ห้องครัว

اگر آپ اپنے کچن کو کچھ چمک اور رنگ دینا چاہتے ہیں تو چھوٹی اینٹوں جیسی ٹائلوں کی مدد سے دیواروں کو بےترتیب وضع دیں۔ انہیں آئینوں والی الماریوں کے ساتھ ملا کر آپ کچن کو جدید اور حسین بنا لیں گے۔

افسانوی باریک سیمنٹ

The Shah Villa , Elevate Lifestyles Elevate Lifestyles ห้องครัว

باریک سیمنٹ مارکیٹ میں موجود متغیر اور سستے ترین انتخابات میں سے ایک ہے، اور اسی لیے یہ کچن کاؤنٹر اور الماریوں کے لیے بہترین ہے۔

یہ ۲ ملی میٹر موٹے ہموار سیمنٹ سے بنا ہے جو مضبوطی سے پیوست ہو جاتا ہے۔ 

اگر آپ کو یہ آئیڈیا بک اچھی لگی تو یہ بھی اچھی لگے گی: ۱۰ سستے مگر دلنشین کچن۔

ต้องการความช่วยเหลือสำหรับโปรเจคของคุณ?
ติดต่อเราได้เลย

ไฮไลท์จากนิตยสารของเรา