چھوٹے گھروں میں باغ بنانے کے 15 زبردست انداز

Hamna – Homify Hamna – Homify
Jardines con maceteros y más..., EcoEntorno Paisajismo Urbano EcoEntorno Paisajismo Urbano สวน
Loading admin actions …

ہر گھر کے مالک کا خواب ہوتا ہے کہ اس کے گھر میں بھی شاندار باغ موجود ہو۔ اور ویسے بھی آج کل خوبصورت باغ سٹیٹس سمبل بن چکا ہے۔ باغ جہاں گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے وہاں اس کے مکینوں کی ذمہ داری میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ اسے سارا سال سر سبز رکھنے کے لیے نہ صرف پیسا بلکہ وقت بھی چاہیے ہوتا ہے۔

لیکن اگر آپ کے پاس اپنے باغ کو دینے کے لیے وقت نہیں ہے اور نہ ہی یہ پتا ہے کہ اس کی دیکھ بھال کیسے کی جا سکتی ہے تو پھر آپ کے لیے یہ آئیڈیا بک بہترین رہے گی کیونکہ ہم آپ کے لیے لاۓ ہیں 15 ایسے باغات کی تصاویر جو کہ بہت خوبصورت بھی ہیں اور زیادہ دیکھ بھال نہیں مانگتے. 

1. ​قدرتی اشیاء سے مل کر بنا

سبز اور براؤن رنگ کی قدرتی اشیاء کے استعمال سے آپ کے باغ کو خوبصورتی اور تازگی بھرا احساس مل جاۓ گا اور آپ کو پوری جگہ گھاس اور پودوں سے بھرنے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی.

2. ​بڑے گملوں کا استعمال

IJLA - Chic Garden, IJLA IJLA สวน

گملوں کے استعمال سے نہ صرف پودوں کی دیکھ بھال آسان ہو سکتی ہے بلکہ اگر آپ کنکریٹ کی مدد سے بڑے گملے بنا دیں تو اس سے بہت با ترتیب لک بھی آ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ بازار میں موجود ہزاروں گملوں میں سے اپنی پسند کے رنگ اور انداز کا گملا چن کر اپنے باغ کو با آسانی سجا سکتے ہیں.

3. ​صحرائی انداز

Un jardin contemporain, un balcon sur la mer, Vanessa Cottin Vanessa Cottin สวน

اگر آپ اپنے پودوں کو پانی دینا زیادہ تر بھول جاتے ہیں تو کیکٹس کے پودے آپ کے لیے بہترین ثابت ہوں گے۔ ان کو روزانہ پانی دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی.

4. ​بے حد سادگی

Casa Acreditar Porto, ALA.rquitectos ALA.rquitectos บ้านและที่อยู่อาศัย กระเบื้อง

قدرتی اشیاء سے مل کر بنے آنگن کے درمیان میں لگا ایک ہی درخت بھی کافی ہے.

5. ​بڑے برتن کی شکل والے گملے

اس طرح کے پوٹس میں لگے پودے آپ کے باغ کو بہت خوبصورتی دیں گے۔ یاد رکھیں اگر آپ کے پاس جگہ کم ہے تو چھوٹے سائز کے برتن استعمال کریں.

6. ​بہت سارے مٹیریل ایک ساتھ

Apartamento na Foz do Douro, GRAU.ZERO Arquitectura GRAU.ZERO Arquitectura สวน

دکھنے میں یہ باغ بہت ہی پیچیدہ لگ رہا ہے مگر اس کو بنانے کا انداز نہایت تخلیقی ہے۔ مختلف مٹیریل کو ملا کر بنانے سے ہر کسی کی خصوصیت کو خوبصورتی کے ساتھ ملا کر استعمال کیا گیا ہے.

7. ​چھوٹے باغات کو ملا کر بنا ایک بڑا باغ

homify สวน

آپ کو ایک ہی طرح کے پودے لگانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ چھوٹی چھوٹی جگہوں پر الگ الگ قسم کے پودے لگائیں اور ایک خوبصورت باغ ترتیب دیں.

8. ​دیوار کے قریب

Casa de Sá, Sónia Cruz - Arquitectura Sónia Cruz - Arquitectura สวน

سادہ ہمیشہ خوبصورت ہوتا ہے۔ اس سادہ سے باغ میں دیوار کے قریب درخت لگائیں اور پیچھے دیوار پر کوئی زبردست سا آرٹ بنا دیں.

9. ایک ہی قسم

اپنے پسندیدہ پودے کو لیں، اس کے اردگرد سجاوٹ کے لیے روشنیاں لگائیں اور ایک شاندار باغ کا مزہ لیں۔ یہ انداز آپ اپنے گھر کے کسی بھی حصے میں استعمال کر سکتے ہیں.

10. ​پتھروں کا راستہ

sihirli peyzaj, sihirlipeyzaj sihirlipeyzaj สวน

یہ ایک اور سادہ اور اسٹائلش انداز ہے۔ اس میں آپ پتھروں کے ڈیزائن پر غور کریں، پودوں کی اقسام پر نہیں.

11. ​ایک پر لطف لے آؤٹ

Suresnes, AD Concept Gardens AD Concept Gardens สวน

لکڑی جس جگہ بھی استعمال ہو ادھر خوبصورتی لے آتی ہے۔ اگر آپ کے پاس گھاس کی دیکھ بھال کرنے کا وقت نہیں تو ادھر لکڑی کا استعمال کریں اور کہیں کہیں پودے لگا دیں.

12. ​روشنی پر فوکس

Residência - Diário de Obra, Rafaela Novaes Paisagismo Rafaela Novaes Paisagismo สวน

ایک اور طریقہ یہ ہے کہ سارے کونوں میں پودے لگائیں اور درمیان میں لکڑی۔ پودوں پر روشنی فوکس کریں اور اپنی شاموں اور راتوں کا مزہ لیں.

13. ​کنٹینر میں بند

Small Garden with a Very Steep Slope Yorkshire Gardens สวน

باغ کے کنٹینر بنانے آسان نہیں لیکن اگر آپ ایک دفع یہ بنوا لیں تو پھر آپ اپنی مرضی سے اپنا باغ سجا سکتے ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس کو بہت کم دیکھ بھال کی ضرورت ہو گی۔

14. ​سب کے لیے

homify สวน

اس طرح کی جگہ پورے کنبے کے لیے بہترین ہے۔ بڑے ادھر بیٹھ کر آرام کریں یا کوئی کتاب پڑھ لیں جبکہ بچے آرام سے کھیل کود کریں.

15. ​مضبوط انداز

Salt + Pepper House, KUBE architecture KUBE architecture สวน

پتھر سے بنے باغ آج کل سب سے زیادہ مشہور ہیں، یہ گھاس سے بھرے باغ کی جگہ با آسانی لے رہے ہیں۔ آپ کو ان کو لگواتے وقت تھوڑا خرچہ کرنا ہو گا مگر اس کے بعد کسی دیکھ بھال کی ضرورت نہیں پڑے گی.

آنگن میں موجود باغ کے لیے 19 خیالات جو آپ کی بہت سی جگہ بچائیں گے.

ต้องการความช่วยเหลือสำหรับโปรเจคของคุณ?
ติดต่อเราได้เลย

ไฮไลท์จากนิตยสารของเรา