خواب جیسا شاندار نفاست سے آراستہ گھر

ร้องขอการเสนอราคา

หมายเลขไม่ถูกต้อง กรุณาตรวจสอบรหัสประเทศ รหัสพื้นที่และเบอร์โทรศัพท์
เมื่อคลิก 'ส่ง' ถือว่าฉันได้อ่านและยอมรับ นโยบายความเป็นส่วนตัว รวมทั้งยินยอมให้ข้อมูลถูกนำไปใช้ต่อไป
หมายเหตุ ในอนาคตคุณสามาถยกเลิกการอนุญาตได้ทุกเมื่อด้วยการส่งอีเมลไปที่ privacy@homify.com

خواب جیسا شاندار نفاست سے آراستہ گھر

M Usman M Usman
 ห้องนอน โดย VISIONARY DESIGN, มินิมัล
Loading admin actions …

گھر کی تزئین و آرائش آپ کے ذوق اور شخصیت کی آئینہ دار ہوتی ہے۔ ویژنری ڈیزائن(Visionary Design) کی جانب سے گھر کی اندرونی آرائش و زیبائش کے ماہرین(interior designers and decorators) کا تیار کیا گیا یہ اپارٹمنٹ لاجواب ہے۔ دیواروں کی ملمع کاری ہو یا فن پاروں کی نمائش، نفاست سے سجایا گیا فرنیچر ہو یا جدید ڈیزائن اس گھر میں سب کچھ ہے۔ ہلکے رنگوں کی اکثریت کے ساتھ باورچی خانے میں تیز رنگ استعمال کیے گئے ہیں۔ ہلکی مدھم روشنیوں کے ساتھ ان ڈائریکٹ روشنی اس رہائش گاہ کو پرسکون اور آرام دہ بنانے کے لئے کافی ہے۔

جدید انداز کا وسیع طرزِ رہائش

 ห้องนั่งเล่น โดย VISIONARY DESIGN, มินิมัล

عصرِ حاضر کے تقاضوں کے دیکھتے ہوئے رہنے سہنے اور کھانے پینے کو ایک ہی جگہ میں ترتیب دیا گیا ہے، جس سے خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔ نیم سفید، کریم، سرمئی اور لکڑی کے گہرے رنگ نمایاں نظر آرہے ہیں۔ نفاست سے رکھا گیا فرنیچر شان و شوکت بڑھا رہا ہے۔ کھانے کی میز کے اوپر جدت سے بھرپور دیوار اور صوفے کے اوپر موجود رنگ برنگی پینٹنگ آپ کی شخصیت کو نمایاں کرتی ہے۔

متاثر کن باورچی خانہ

 ห้องครัว โดย VISIONARY DESIGN, มินิมัล

خوبصورت نقش ونگار والی ٹائلز سے سجی باورچی خانے کی دیواریں چھت کے قریب پہنچتے ہی مدھم ہوجاتی ہیں، جو فیشن سے بھی پوری طرح مطابقت رکھتا ہے۔  سرمئی رنگ کی الماریاں اور سٹیل کا سازوسامان عجب منظر پیش کر رہا ہے۔

پُروقار بیڈروم

 ห้องนอน โดย VISIONARY DESIGN, มินิมัล

خصوصی طور پر بنایا گیا یہ شاہانہ انداز کا ہیڈبورڈ(سرہانے کے پیچھے موجود بیڈ کا حصہ) کمرے کو شاہانہ انداز دیتا ہے جبکہ مدھم رنگ کا وال پیپر بھی شاندار ہے۔ زرد، سرمئی اور بُھورے رنگ جیسے سکون آوور رنگ اس کمرے کو آرام کے لئے آئیڈیل بناتے ہیں۔ کپڑوں کی الماری پر بنے دلکش پرنٹ اور شائستہ انداز کے سٹڈی ٹیبل پر موجود شیلف اس بیڈروم کو سُندر بناتے ہیں۔ 

موسیقی سے لگاؤ

 ห้องนอน โดย VISIONARY DESIGN, มินิมัล

سرمئی رنگ کی نازک بظاہر نظر آنے والی اینٹیں اور ان کے ساتھ سفید فرنیچر اس بیڈروم کو منفرد قسم کا شفاف رنگ عطا کرتا ہے۔ موسیقی سے متاثرشدہ فن پارے اور شیشے سے آگے بنا گانے کا نشان موسیقی سے محبت کا اعلان ہے۔ بیڈ کے اندر کتابیں رکھنے کے لئے بنے شیلف توجہ کے قابل ہیں۔ دل فریب غالیچہ اور چمکدار فرش اس کمرے کو روایت سے ہٹ کر سجانے کے لئے کافی ہیں۔

شائستہ انداز کا غسل خانہ

 ห้องน้ำ โดย VISIONARY DESIGN, มินิมัล

صاف شفاف سرمئی رنگ کی  چارخانوں والی ٹائلز اور لکڑی کی ہموار ملمع کاری اس غسل خانے کو شاندار اور شائستہ بناتی ہے۔ سنیٹری کا سامان جدید اور روشنی کا انتظام بھی مناسب ہے۔ 

متاثرکن راہداری

 ระเบียง, นอกชาน โดย VISIONARY DESIGN, มินิมัล

لکڑی، کنکریٹ اور شیشے کو فن پاروں کی طرح سجائے یہ کشادہ راہداری متاثرکن ہے۔ اوپر لکڑی کا خوبصورت کام اور نیچے فرش پر بنے خوبصورت پیٹرن فیشن کا اچھوتا نمونہ ہیں۔ صاف ستھرے گملے، خوبصورت نوادرات اور نئے انداز کا جھولا  لاجواب ترتیب ہے۔ سستاتے ہوئے شیشہ لگی باڑ کے ساتھ شہر کا نظارہ کرنا مت بھولیں۔

اسی انداز کے 3700 سکوائر فٹ پر پھیلے اس جدید اور دلکش اپارٹمنٹ کو ضرور دیکھیں۔ 

 บ้านและที่อยู่อาศัย โดย Casas inHAUS, โมเดิร์น

ต้องการความช่วยเหลือสำหรับโปรเจคของคุณ?
ติดต่อเราได้เลย

ค้นพบแรงบันดาลใจให้บ้านของคุณ