۱۳۳ میٹر پر مشتمل ایک گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
Трехкомнатная квартира в классическом стиле, ЖК «Дом на Дворянской», 133 кв.м., Студия Павла Полынова Студия Павла Полынова ห้องนั่งเล่น
Loading admin actions …

آج ہم عیش اور آرام سے بھرے ایک شاہانہ  اندازِ کے گھر کے سفر پر نکل پڑے۔ ٹیکسلا میں بنے اِس گھر کو اِس کے قدیم ڈیزائن کی وجہ سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ 

 یہ گھر خوبصورتی سے مختلف حصے میں بٹا ہوا ہے جیسا کہ ایک بڑا سے ہال کو لاؤنج اور کھانے کے کمرے میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پرائیویسی کو قائم رکھتے ہوئے اِس کے ایک طرف کچن بنایا گیا ہے۔ دوسرے حصے میں ایک اِس سے بڑا ہال ہے جو دو خواب گاہوں اور ایک باتھ روم پر مشتمل ہے۔ تمام کمروں میں حد سے بڑھ کر آسائش اور شاہانہ اندازِ پایا جاتا ہے۔   

ہمارے ساتھ چلیے اور اِس گھر کے تمام حصے دیکھئے۔ یہ گھر کو ہر قسم کی جگہ اور حالات میں سجانے کی ایک زندہ مثال ہے۔ ہو سکتا ہے اِس عملی اور نفیس گھر سے آپ بھی اپنے گھر کے لیے کچھ سیکھ پائیں۔

لاؤنج

ہمارا سفر لاؤنج سے شروع  ہوا جہاں ایک نرم گرم جگہ میں رہنے اور کھانے کے حصے اکٹھے کیے گئے ہیں۔ فرش لکڑی سے بنا ہے جبکہ دیواروں پر سفید اورخاکستری رنگوں  کا استعمال کیا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ چھوٹے چھوٹے آرائشی ٹکڑوں سے اِس جگہ کو رونق بخشی گئی ہے۔ 

ستاروں کی سی سنہری روشنی ہر سو پھیلی ہے۔

رہنے کا کمرا

یہ صوفہ ۵ سے زیادہ لوگ استعمال کر سکتے ہیں اور اِس پر ایک ہلکی اور ایک گہرے رنگ کی ویلوٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔ 

 اِس دیوان کھانے میں ایک عمدہ لکڑی کی میز ہے اور ایک لوہے کی الماری جس میں کتابیں، میگزین یا دوسرا سامان رکھا جا سکتا ہے۔ کاؤچ کے دوسری طرف موجود ٹی وی کے نیچے رکھی گئی میز کا بھی یہی مقصد ہے۔

کھانے کا کمرا

کھانے کے حصے میں ایک سادہ ڈیزائن کی گول میز چارکرسیوں  کے ساتھ رکھی گئی ہے۔

باورچی خانہ

اِس ہال کو اِس طرح تقسیم کیا گیا ہے کے باورچی خانے کو اِس کا حصہ بھی بنایا جائے اور الگ بھی رکھا جائے۔ سادہ ڈیزائن والی چینی کی ٹائلوں کے ساتھ یہ کچن کلاسک نظر آتا ہے۔ الماریوں کا رنگ، ڈیزائن، شیشے کے دروازے اور ان کے اندر لگی روشنیاں  اُنہیں جاذب نظر بنا دیتی ہیں۔ 

کام کرنے کی جگہ سنگ مرمر سے بنی ہے اور اس پر روشنی پھوار کی صورت گرتی ہے

ہال کی تقسیم

جب ہم دوسری طرف موجود کمروں کی تقسیم کی جانب بڑھے تو ہم نے اس سے کچھ الگ ہی منظر دیکھا جس کے ہم عادی ہیں۔ ان دروازوں کو دیوار میں ٹینکوں کی مدد سے جوڑا گیا ہے اور پِھر شیشے لگاے گئے ہیں۔ ان کو ایسے مکمل کیا گیا ہے کہ ٹینک چُھپ جاتے ہیں اور صرف شفاف شیشے ہی نظر آتے ہیں۔

دیواروں پر خوبصورت تصاویر کے ساتھ اِس کمرے میں ایک درمیانی سائز کا صوفہ بھی رکھا گیا ہے

ہال کے دروازے  اندرونی کمروں میں کھلتے ہیں جن کے دروازے اور مختلف ڈیزائن کے ہیں۔

مرکزی خواب گاہ

بغیر کسی خاص فرنیچر کے بھی یہ شاہانہ نظر آتا ہے۔ اِس کا سب سامان بہترین نتیجہ حاصل کرنے کی سعی کرتا نظر آتا ہے۔ بستر منفرد اندازِ کا ہے اور اِس کے گرد سائڈ ٹیبلز رکھی گئی ہیں۔ اِس جگہ کو مزید منفرد یہاں رکھی گئی قدیم اشیاء بناتی ہیں۔

بستر کے ڈیزائن کے علاوہ اِس کمرے کی سب سے اچھی چیز اِس کی مرکزی کھڑکی اور لاجواب پردے ہیں

بستر کے دوسری طرف ٹی وی اور کتابیں رکھنے کے لیے شیلف بنا ہے۔

کمرے کا دوسرا حصہ سادہ اور اعلی ہے

کمرے سے ایک فعال ڈریسنگ روم بھی جڑا ہے

اب باری ہے اِس سنہرے رنگ کی نمائش کرتے دیدہ زیب باتھ روم کی

ต้องการความช่วยเหลือสำหรับโปรเจคของคุณ?
ติดต่อเราได้เลย

ไฮไลท์จากนิตยสารของเรา