12 کمرے جن میں آپ اپنے عزیزوں کی دعوت کر سکتے ہیں

Namra Farman Namra Farman
homify ห้องทานข้าว
Loading admin actions …

دعوتیں اچھے کھانے اور اعلئ صحبت کے بغیر نامکمل ہوتی ہیں اور کھانے کے کمرے ان دعوتوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، چاہے وہ سالگرہ کی دعوت ہو یا کسی اور خوشی کے موقعے کا جشن۔ ہر گھر کا کھانے کا کمرا ایک بڑی دعوت کے لیے کافی نہیں ہوتا۔ لیکن، کھانے کے کمرے میں تازگی کا احساس پیدا کر کے، جشن کے لوازمات کا اضافہ کر کے اور اسے ایسا ڈیزائین کر کے کہ زیادہ کرسکیاں رکھ کر بھی وہ بھرا ہوا نہ لگے، کوئی بھی کمرا دعوت کے قابل بنایا جا سکتا ہے!

ہم نے آج کے مضمون میں آپ کے لیے 12 کھانے کے کمرے ڈھونڈے ہیں جو آپ کو بتائیں گے کہ آپ اپنے کمرے کو کس طرح دعوت کرنے کے لائق بنا سکتے ہیں

1۔ اعلئ کھانے کا کمرا

homify ห้องทานข้าว

عیش و عشرت سے بھرے اس گھر کا کھانے کا کمرا لکڑی کے فرنیچر، اونچی سیٹوں اور شیشے کے فانوس اسے شاندار بناتے ہیں۔ بڑی تصویریں اور سنہرے لوازمات اس میں شاہی احساس پیدا کرتے ہیں

2۔ سفاری نما کمرا

G Farm House, Kumar Moorthy & Associates Kumar Moorthy & Associates ห้องทานข้าว

غیر متناسب میز، لکڑی کی ساخت والی سیٹیں، اور کھلے کچن کی دلکش میزوں سے یہ کھانے کا کمرا سفاری نما نظر آتا ہے

3۔ جدید شان

Private Residence in Koregaon Park, Pune, Chaney Architects Chaney Architects ห้องทานข้าว

ایک خاندان کے گھر میں، کھانے کا کمرا ایل- شکل کے کھلے کمرے میں جس کی اونچی چھتیں ہیں، بنایا گیا ہے۔ اس بڑی میز میں 10 لوگوں کے بیٹھ کر کھانے کی جگہ ہے۔ دلکش فانوس کمرے میں مزید جشن کا ماحول پیدا کرتا ہے

4۔ کم اجزاء کا استعمال

Private Residence at Sopan Baug, Pune, Chaney Architects Chaney Architects ห้องทานข้าว

یہ کمرا 'کم زیادہ ہوتا ہے' کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ مستطیل کی بجائے چکور کھانے کی میز کا استعمال صحن کا راستہ تنگ ہونے سے بچانے کے ساتھ ساتھ آٹھ لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ فراہم کرتا ہے۔ بانس کے ایک گلدان کے علاوہ باقی لوازمات کی کمی اسے مزید دلکش بناتی ہے

5۔ نظارے کے ساتھ کھانے کی میز

PRIVATE RESIDENCE AT KERALA(CALICUT)INDIA, TOPOS+PARTNERS TOPOS+PARTNERS ห้องทานข้าว

باقی پورے گھر کے ساتھ جانے والی ترئین و آرائش، اس کھانے کے کمرے کو بھی شاندار بناتی ہے۔ یہ ہمارے مضمون میں صرف 12 لوگون کے بیٹھنے کی وجہ سے شامل نہیں کی گئی بلکہ سبزے کے شاندار نظارے کی وجہ سے بھی شامل کی گئی ہے

6۔ بورڈ روم میں دعوت

House of Lines & Courts, studio XS studio XS ห้องทานข้าว

یہ انتہائی جدید گھر اس طرح سے ڈیزائین کیا گیا ہے کہ صحن کمروں کے ساتھ ہوں اور گھر کا اندرونی اور بیرونی حصے آپس میں ملے ہوئے ہوں۔ 10 لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ اس میں رسمی احساس پیدا کرتی ہے اور چونکہ یہ کرسیاں میز کو چاروں اطراف سے نہیں گھیرتیں اس لیے یہ کسے بورڈ روم نما کھانے کا کمرا لگتا ہے۔

7۔ اندرونی باغ

homify ห้องทานข้าว

قدرت سے متاثرہ وال پیپر، پودے اور پرندوں کے پنجرے نما غیر معمولی لیمپ، اس کھانے کے کمرے میں باغ جیسا احساس پیدا کرتے ہیں۔ سفید فرنیچر اور ہلکے رنگ اسے سکون بخش بناتے ہیں

8۔ جدید عیش و عشرت

Pent house, Dutta Kannan Partners Dutta Kannan Partners ห้องทานข้าว

اس سائبان میں، کھانے کا بڑا حصہ ابھر کر نظر آتا ہے کیونکہ یہ پرانے وقتوں کی دلکشی اور جدید خوبصورتی کو آپس میں ملاتا ہے۔ اگرچہ اس میں عیش و عشرت خوب واضح ہے لیکن سیاہ لیمپ، دیوار پر لگا ٹی-وی اور نازک فانوس جیسے جدید جزو اسے نہایت عمدہ بناتے ہیں۔

9۔ ایک ہی رنگ کا جنگل

2BHK Residential Project in Kandivali, shahen mistry architects shahen mistry architects ห้องทานข้าว

اس گھر کا کھانے کا حصہ یہ ثابت کرتا ہے کہ ایک تنگ گزرگاہ میں دعوت کے لیے انتظام کیا جا سکتا ہے۔ لمبی اور پتلی میز کا استعمال، سیاہ اور چاندی کے رنگ کا وال پیپر، جگہ کو بڑا محسوس کرانے میں مدد دیتا ہے اور اس حصے کے سٹائل میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

10۔ جشن کی سجاوٹ

NANDA RESIDENCE, Uber space Uber space ห้องทานข้าว

ایک خوش پوش کھانے کے کمرے میں دیدہ کش جزو کا اضافہ کسی بھی کمرے کو سادہ سے غیر معمولی بنا سکتا ہے۔ کھانے کی میز کے اوپر دیدہ زیب لیمپ اس بات کا ثبوت ہے

11۔ سیاہ، سفید اور سنہرا

NEMI VILLA, INNERSPACE INNERSPACE ห้องทานข้าว

سیاہ، سفید اور سنہرے رنگ کا استعمال کسے بھے جگہ کو دلکش بنا سکتا ہے۔ اس جدید گھر میں کالی میز کے برعکس سفید کرسیوں کا استعمال کمرے کو انتہائی دیدہ زئب بناتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، سنہرے لیمپ اس کی دلکشی میں اضافہ کرتے ہیں۔

12۔ رنگ برنگا جشن

JSL Villa, Atelier Design N Domain Atelier Design N Domain ห้องทานข้าว

اس جدید کھانے کے کمرے میں گہرے رنگ کا فرنیچر، بنی ہوئی سیٹیں، اور دلکش لوازمات موجود ہیں۔ دیوار پر موجود لال رنگ، ہلکے رنگوں میں جان ڈال دیتا ہے، جو جشن کے لیے تازہ ماحول پیدا کرتا ہے

ต้องการความช่วยเหลือสำหรับโปรเจคของคุณ?
ติดต่อเราได้เลย

ไฮไลท์จากนิตยสารของเรา