چولہوں کے لیے ۷ تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
Терраса-Взлетная полоса, Bureau GN Bureau GN สวน
Loading admin actions …

کیوں کہ گرمیاں شروع ہو چکی ہیں ( مگر یہ ہمیشہ نہیں رہیں گی ) ہم نے سوچا کہ ہم گھر سے باہر استعمال کیے جانے والے چولہوں کی ان ۷ شاندار تجاویز پر ایک نظر ڈالیں گے کیوں کہ یہی موقع ہے کہ آپ گھر سے باہر موسم کا لطف اٹھائیں اور دوستوں سے ملیں۔ 

مگر ظاہر ہے کہ ہر انسان کا ذوق مختلف ہوتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ایک انسان کو ایک خاص قسم کا اندازِ یا فعالیت پسند ہو تو ضروری نہیں کہ باقی سب بھی اس سے متفق ہوں۔ ( چاہے وہ کوئی پکنک ہو، رہنے کے کمرے میں رکھا گیا صوفہ یا کچن میں رکھ اوون )۔ اور یہاں ہومی فائی پر ہم انفرادی طور پر لوگوں کی پسند نا پسند کو مد نظر رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ 

تو آگے بڑھیے اور یہ ۷ مزےدار تجاویز دیکھئے جو آپ کی اگلی پکنک کو یادگار بنا دیں گی۔

۱۔ سب کو خوش رکھیے

Терраса-Взлетная полоса, Bureau GN Bureau GN สวน เตาผิงและเตาบาร์บีคิว

یہ گوشت نہیں کھاتا، اِس کو چکن نہیں پسند، اسے مچھلی نہیں چاہیے… ہم ہر ایک کی پسند کے مطابق كھانا بنانے کی مشقت سے واقف ہیں۔ مگر چھوٹے چھوٹے حصوں پر مشتمل یہ حُسْن کی مثال اتنی منفرد اور اعلی ہے کہ ہو ہی نہیں سکتا تھا کہ ہم اسے اپنی فہرست میں شامل نہ کرتے۔ 

کیا آپ یہاں ایک سے زیادہ کام ہوتے دیکھ سکتے ہیں؟

۲۔ پیزا پارٹی

Pizza on the Braai The Braai Man สวน เตาผิงและเตาบาร์บีคิว

کس نے کہا کے آپ کو پیزا کا مزہ لینے کے لیے اوون کی ضرورت ہے؟ اگر آپ کے پاس درست سائز کی گرل ہو تو آپ کوئی بھی پیزا دہکتے کوئلوں کے اُوپر رکھے گئے توے پر رکھ کر تیار کر سکتے ہیں۔ 

کیا آپ کو اپنے گھر کے لیے کسی پِیشہ ور کی ضرورت ہے؟ ہماری پِیشہ وروں کی فہرست دیکھئے۔

۳۔ کشش سے بھرپور

Barbacoas Fesfoc, Soc Bou Soc Bou สวน เตาผิงและเตาบาร์บีคิว

چاہے آپ گوشت بھونیں یا سبزیاں ( یا دونوں )، یہ سادہ ڈیزائن ان کے لیے ہے جو گھر سے باہر كھانا پکانے کے لیے ایک نفیس اور جدید جگہ چاہتے ہیں۔ 

اور دیکھئے، یہاں ایک تنصیب کردہ سنک بھی ہے جس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ کو کچھ بھی دھونے کے لیے گھر کی طرف دوڑنے کی ضرورت نہیں۔

۴۔ باورچی خانے کا حصہ

ایک چولہے کا مقصد صرف كھانا پکانا تو نہیں ہوتا۔ دوستوں اور سماجی ماحول کا کیا؟ تو اِس کے لیے آپ کے پاس ایک خوبصورت کاؤنٹر اور آرام دہ سٹول ہونے چاہییں۔ 

کیا خیال ہے؟

۵۔ نہایت فعال

rehabilitación integral de masia, para turismo rural, raddi ARQUITECTES raddi ARQUITECTES สวน เตาผิงและเตาบาร์บีคิว

اور اگر آپ کو اپنے چولہے پر كھانا پکانے اور کھانے کے لیے بہت سی جگہ کی ضرورت ہے ( جو کس کو نہیں ہوتی؟ ) تو ہم آپ کو یہ متوازن اور جدید اندازِ استعمال کرنے کا مشورہ دیں گے۔ اور دیکھئے یہاں لکڑیاں یا کوئلہ جمع کرنے کی کتنی ساری جگہ موجود ہے جس کا مطلب ہے آپ اپنا سارا سامان یہاں رکھ سکتے ہیں۔ 

اور سامان رکھنے کی جگہ کی بات ہو تو…

۶۔ بے انتہا سامان رکھنے کی جگہ

Gartenfeuerstellen, Wirth&Schmid AG Wirth&Schmid AG สวน เตาผิงและเตาบาร์บีคิว

کوئلے، لکڑیاں، آگ جلانے کا سامان، توے، مسالے… ظاہر ہے ہم ان تمام چیزوں کی بات کر رہے ہیں جو ایک کھانے کو شاندار بناتے ہیں۔ اور اگر ہم ہر بار کسی چیز کی ضرورت پڑنے پر گھر کی طرف نہیں دوڑنا چاہتے، تو ہمیں نہیں دوڑنا پرے گا۔ 

ہم بس اِس جادوئی تخلیق کا انتخاب کریں گے جس میں بھڑکتی آگ کو سٹیل کی خوبصورت الماریوں کے دروازے گھیرے ہوئے ہیں جن کے پیچھے ہم اپنے سارا سامان رکھ سکتے ہیں۔

۷۔ گھر کے باہر بنا باورچی خانہ

Outdoor Kitchen Design Outdoors Limited สวน

یہ کتنا خوبصورت ہے! اِس کی ہموار، صاف سُتھری سٹیل اینٹوں سے بنی دیوار اور میز میں کچھ چمک کا اضافہ کرتی ہے۔ بس اِس میں آگ جلانے کے لیے ایک دھوپ والے دن کا انتخاب کیجیے۔ 

مزید تجاویز دیکھئے: لکڑی سے بنی ۷ چیزیں جو آپ کے گھر کو شاندار بنائیں گی۔

ต้องการความช่วยเหลือสำหรับโปรเจคของคุณ?
ติดต่อเราได้เลย

ไฮไลท์จากนิตยสารของเรา