ڈیفینس میں بنا ایک خوبصورت اور پر تعیش گھر۔

Hamna – Homify Hamna – Homify
The Lantern House, Feldman Architecture Feldman Architecture บ้านและที่อยู่อาศัย
Loading admin actions …

ہمارے پڑوس میں اگر اس طرح کا کوئی گھر بنا ہو تو ہم تو  زیادہ تر ادھر ہی پاۓ جائیں گے۔ پڑوسیوں سے تعلقات مضبوط کرنے کے لیے نہیں بلکہ اس خوبصورت گھر کو سراہنے کے لیے۔ Feldman Architecture  کا بنایا ہوا یہ گھر جدت اور خوبصورتی کی اعلا ترین مثال ہے۔ یہ گھر آج کل پوری دنیا میں موجود مشہور سٹائلز سے مل کر بنا ہے۔

یہ گھر اس لیے بھی اردگرد موجود باقی بڑے اور اونچے گھروں میں ممتاز نظر آتا ہے کیونکہ اس کو بناتے ہوۓ سادگی بھری خوبصورتی پر دھیان رکھا گیا ہے۔

آج کل سب سے مشہور انداز، فورم فالو فنکشن کے طرز پر بنایا گیا یہ گھر فعالیت، سادگی اور جدت میں کامل ترین ہے۔

چلیں اب اس گھر کو مزید دیکھتے ہیں۔

مکان کا سامنے کا رخ۔

The Lantern House, Feldman Architecture Feldman Architecture บ้านและที่อยู่อาศัย

اس گھر کا سامنے کا رخ تین حصوں سے ملا کر بنایا گیا ہے۔ یہ تینوں حصے آپس میں اس خوبصورتی سے مدغم ہیں کہ یہ اپنی الگ خوبصورتی بھی ظاہر کر رہے ہیں اور مل کر ایک ہی حصہ بھی لگ رہے ہیں۔ سفید رنگ، لکڑی اور شیشے سے بنی سطحوں کی وجہ سے یہ گھر نہایت شاندار لگ رہا ہے۔ اس گھر کے ڈیزائن میں بہت زیادہ گہرائی ہے۔ دو رخی کے بجاۓ یہ گھر تین رخی نقشہ پیش کرتا ہے۔ اگلے دروازے کے سامنے لگی روشنیاں رات میں بہت خوبصورت منظر پیش کرتی ہیں۔

پچھلا حصہ۔

The Lantern House, Feldman Architecture Feldman Architecture บ้านและที่อยู่อาศัย

جیسا کہ آپ آسانی سے دیکھ سکتے ہیں کہ اس گھر کی دوسری منزل تھوڑا سا آگے نکل کر آنگن کو ڈھانپ رہی ہے۔ گھر کے پرلی طرف موجود کھڑکیوں سے اندر کا منظر اور خوبصورت آرائش با آسانی دیکھی جا سکتی ہے۔

چھت میں موجود سوراخ۔

The Lantern House, Feldman Architecture Feldman Architecture บ้านและที่อยู่อาศัย

آج کل کے جدید انداز کی بات کی جاۓ تو ماہرین کم سے کم اشیاء کے استعمال اور ضروری چیزوں کی کمی سے کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ غور کریں گولائی میں موجود خلا سے اس جگہ کی خوبصورتی میں کس قدر اضافہ ہوا ہے اور مجموعی طور پر جدید منظر سامنے آ رہا ہے۔ اس سے دن میں روشنی اور رات میں آسمان کا منظر با آسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

چیزیں توجہ کا مرکز۔

The Lantern House, Feldman Architecture Feldman Architecture ห้องนั่งเล่น

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پوری اندرونی جگہ پر کس طرح ماہرین نے توجہ کا مرکز چیزوں اور ان کی خصوصیات کو بنایا ہے۔ اس دیوان خانے کو ہی دیکھ لیں۔ اس میں موجود ہموار پتھر، شفاف شیشے اور لکڑی سے ملتا گرم احساس۔ اس کے علاوہ نرم قالین اور ٹھنڈے چاندنی رنگ کے گولے جو کہ آتش دان کے اوپر لگے ہیں۔ یہ سب مل کر ہر چیز کی علیحدہ خصوصیت کو بڑھا رہے ہیں۔

فعال باورچی خانہ۔

The Lantern House, Feldman Architecture Feldman Architecture ห้องครัว

کوئی بھی گھر غیر عملی اور غیر فعال نہیں ہونا چاہیے۔ خاص طور پر جب بات آۓ باورچی خانے جیسے اہم حصے کی۔ اس گھر کو بناتے ہوۓ اس کے کارآمد اور عملی ہونے کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ اسباورچی خانے میں ذخیرہ کرنے کی جگہیں بھی بہت بڑی ہیں اور کام کرنے کی جگہ بھی کافی زیادہ رکھی گئی ہے۔ بڑے سے فریج اور کھلی اور کشادہ جگہ اس باورچی خانے کی سفائی بھی ایک مزے کا کام بنا دے گی۔

خوبصورت اشکال۔

The Lantern House, Feldman Architecture Feldman Architecture ห้องโถงทางเดินและบันไดสมัยใหม่

اس پورے گھر کی آرائش میں ایک تھیم (جیومیٹرک اشکال) کو ہلکے پھلکے طریقے سے استعمال کیا گیا ہے۔ تجریدی آرٹ کے نمونے اور دوسری آرائشی اشیاء جیسا کہ یہ سیاہ اور سفید تصویر اس تھیم کے ہی مطابق ہے۔ غور کریں یہ تصویر کس طرح گول اور مستطیل اشکال سے مل کر بنی ہے۔

جیومیٹرک انداز۔

The Lantern House, Feldman Architecture Feldman Architecture ห้องทานข้าว

اندرونی آرائش کے لیے استعمال کردہ تھیم کی طرح آنگن میں لگا فانوس بھی گولائی میں ہے۔ اس طرح اندرونی اور بیرونی آرائش میں ایک تسلسل پیدا کیا گیا ہے۔

اگر آپ کو یہ گھر اچھا لگا ے تو یہ والا گھر بھی ضرور دیکھیں

ต้องการความช่วยเหลือสำหรับโปรเจคของคุณ?
ติดต่อเราได้เลย

ไฮไลท์จากนิตยสารของเรา